گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کی گلگت آمد کے موقعے پر چلاس میں پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

11056840_719450584841854_1258163411_n

چلاس (بیورورپورٹ) گلگت بلتستان کے دوسرے غیر مقامی گورنر کے گلگت آمد پر دیامر میں پیپلز پارٹی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے ٹائر جلاکر چلاس صدیق اکبر چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ،اور برجیس طاہر کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی گئی ۔احتجاجی مظاہرے میں پی ایس ایف ،پی وائی او اور پی پی پی کے عہدیداروں سمت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عالم،قاسم شاہ،غلام اللہ،نیاز احمد ،شیر ولی نوید عالم و دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گورننس آرڈر 2009کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر مقامی شخص کو گلگت بلتستان کے عوام پر مصلت کیا ہے ،جیسے گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کے آنے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کیلئے منصوبہ بنا چکی ہے ،اور نگران کابینہ کی شکل میں یہاں کے ہر اضلاع میں اپنے ایمپائیر ز کھڑے کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ غیر مقامی گورنر کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہیں لے گی ۔اس لیئے وفاق فوری طور پر یہاں کے عوام کی جذبات سے مزید نہ کھلیں اور جلد مقامی شخص کو گورنر بنایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button