تعلیم

خاتون جنت کا احترام تمام مسلمانوں پر فرض ہے، سید طہٰ الموسی

fatima zahraشگر (عابد شگری) انجمن امامیہ شگر کے سابق صدر اور معروف عالم دین سید طہٰ الموسوی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا کی ذات مسلم امہ کے لئے ایک نمونہ عمل ہے پیغمبر کی اکلوتی بیٹی ہونے کی بناء پر تمام عالم اسلام کو چائیے کہ خاتوں جنت کی سیرت پر عمل کریں تاکہ د نیاسے کفر نفاق کا خاتمہ کیا جاسکے وفات خاتوں جنت کے حوالے سے چھورکاہ شگر میں منعقدہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلمانان عالم رسول مکرم کا احترام کو دین ایمان تصور کرتے ہیں اسی طرح خاتون جنت کا احترام بھی تمام مسلمانوں پر فرض ہیں انہوں نے کہا کہ دامن پیغمبر میں پرورش پانے والی خاتوں کی زات ہر حوالے سے امت مسلمہ کے لئے راہ ہدایت ہے اور خاتون جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تعلیمات تمام امت اسلامی کے لئے اسوہ حسنہ ہے حقوق نسواں کے حوالے سے حضرت زہرا فاطمہ کا کردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اسلام کی آبیاری خاندان رسالت کی جس طرح کی اور کربلا کی تبتی ریت پر جگر فاطمہ نے اپنا خون اقدس کو بہا کر دین پیغمبر کو بچایا انہوں نے کہا کہ حسین کی کربلا میں دین کی خاطر کٹ جانا اور زینب کی کربلا میں خاندان رسالت کے قربانی کے ساتھ ساتھ کرمشن حسینی کی کامیابی کی خاطر کوفہ وشام کی بازاروں میں اسیری برداشت کرنا تربیت زہرا ہی کا نتیجہ ہے کیونکہ حضرت فاطمہ ص نے اپنے خاندان کو پیغمبر اکرم کی دین پر قربان ہونے کی وصیت کی تھی اور تربیت خاتوں جنت کو مثالی نمونہ بنا کر مسلمان خواتین کو بھی چائیے کہ وہ اپنے اولاد کو بھی دین اسلام پر قربان کرنے کی تربیت دیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button