رٹو اسٹور میں سکی گالا اختتام پذیر، پاک آرمی کی ٹیم ناقابل شکست رہی

رٹو اسٹور میں سکی گالا اختتام پذیر، پاک آرمی کی ٹیم ناقابل شکست رہی

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

astore rattu siki gal pic 2

استور(عبدالوہاب ربانی/ابرار حسین رجبی ) استور رٹوسونو سکول میں تین روزہ سکی گالا اختام پز یر ہوا۔جیٹ سلالم فائنل میچ میں پاکستان آرمی سکی ٹیم نے اپنے نام کرلیا اور گلگت بلتستان سکاؤٹس دوسرے نمبر پر رہے۔سلالم فائنل میچ میں بھی فائنل کا تاج پاکستان آرمی سکی ٹیم نے اپنا نام کر لیا۔اور گلگت بلتستان سکاؤٹس سکی ٹیم کو اس میچ میں موقع نہیں دیا۔اور گلگت بلتستان سکاؤٹس سکی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔کراس کنٹری میں بھی پاکستان آرمی ٹیم کے شاھینوں نے پھر سے میدان مار لیا۔اورفائنل اپنا نام کرلیا ۔گلگت بلتستان سکاؤٹس سکی ٹیم دوسرے نمبر پر ہی رہی۔چلڈرن سکی گالا میں جی بی ایس اے اورگلگت بلتستان سکاؤٹس سکی ٹیم کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1پوائنٹ سے جی بی ایس اے نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔اور گلگت بلتستان سکاؤٹس دوسرے نمبر پر رہے۔اور پاکستان آرمی سکی ٹیم کو شکست کا سامنے کرنا پڑا۔فائنل ایونٹ کے بعد کمانڈنٹ سنو سکول رٹو سجاد حسین ،اسسٹنٹ کمشنر شونٹردلدار ملک اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم کفایت حسین اور تحصیلدار حسین شاہ نے فاتح ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔