ثقافت

عنایت اللہ شمالی وزیر سیاحت و اطلاعات کی جرمنی میں پاکستان سفیر سے ملاقات، سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر غور

pic

گلگت (پ ر) وزیر اطلاعات و سیاحت گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی اور پاکستان کے جرمنی میں سفیر سید حسن جاوید کے مابین ملاقات اور سیاحت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دورے پر جانے والے وزیر اطلاعات و سیاحت عنایت اللہ شمالی کے مابین ایک ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقے کے قدرتی حسن کو ہر جگہ اجاگر کیا جائے گا ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ گلگت بلتستان کے ثقافت سمیت دیگر شعبوں کو بین الاقوامی فورمز بالخصوص جرمنی میں تشہیر کی جائے گی گلگت بلتستان کے عوام کے بارے میں بھی دنیا کو بتایا جائے کہ وہ پرامن اور مہمان نواز ہیں وزیر سیاحت نے اس موقع پر اپنے محکمے کے بارے میں جرمنی میں مقیم پاکستانی سفیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے جرمن میں مقیم پاکستان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کیلئے پرکشش خطہ ہے یہاں دنیا کے بڑی چوٹیاں ، تاریخی مقامات اور سیر و تفریح کیلئے دلکش علاقے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے عوام مہمان نواز اور امن پسند ہیں گلگت بلتستان میں اس وقت امن وامان کی صورتحال مثالی ہے اور آئندہ سیاحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے جرمنی میں پاکستان کے شمالی کے علاقے میں واقع گلگت بلتستان کے حوالے سے تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو خطے کے حوالے سے معلومات اور سیاحت کیلئے راغب کیا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button