صحت

نگران وزراء کا دورہ استور، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوامی اجتماع سے خطاب

pic 1 astore negran wazir

استور(سبخان سہیل/ ابر ارحُسین) نگران وزیر قانون مشتاق ایڈوکیٹ اور حاجی نعمت اللہ کا استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوامی اجتماع سے خطاب اور استور کے مسائل کے حولے سے بات چیت۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے نگران وزیر مشتاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمیں استور کے دورے سے بہت خوشی ملی اور عوام کا پیار اور محبت بھی قابل قدر ہے ہم استوری عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ استور مسا ئلستان بن چکا ہے جس کے لئے ہمیں حکومتی اداروں میں جو خرابیاں ہیں انہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ضلع استور کے میڈیکل اور تعلیم کے حوالے سے جو ایشوز ہیں انہیں ایمرجنسی بنیادوں میں حل کرنے کے لئے ہم کوششیں کرینگے ۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر حاجی نعمت اللہ نے کہا کہ ہمار سر فخر سے بلند ہے کہ استوری قوم پر امن ہیں اور ائندہ بھی ہم امن اور بھائی چارگی کو برقراررکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ استور ہسپتال کے حالات کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ صرف ایک ڈاکٹر ہے ہسپتال میں جو پورے ضلع کو چلاتا ہے اس حوالے سے ہم اسمبلی میں بھی آواز اٹھائینگے اور ہسپتال کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرینگے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں استور کے علاوہ کوئی جگہ قابل قبول نہیں جس کے لئے ہم نے بات چیٹ کی ہے انشا اللہ استوری عوام کے امنگوں کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا مسلہ حل ہو گا ۔اس موقے پر جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر موالانا عبداسمع ،ڈاکٹر مظفر علی ریلے ،عبدالعلیم نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ نگران وزیر استور کے مسئل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تا کہ عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا ابھی تک تعین نہیں ہوا ہے اور کمشنر سیٹوں میں بھرتیاں کر رہا ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں جب تک ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا تعین نہیں ہوتا تب تک ہمارا ہیڈ کوارٹر گلگت میں ہی رکھا جائے اور سیٹوں پر بھرتیاں بھی نہ کی جائے ۔ آخر میں نگراں وزراء نے استور ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور ڈاکٹر حمید سے ملاقات بھی کی اور ان سے بھی ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے بات چیٹ کی اور ڈاکٹر حمید نے انہیں تما مسئل اور حقائق سے اگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button