گلگت بلتستان

شناختی کارڈ کی تصدیق میں غیر معمولی تاخیر کی شکایت، نادرا حکام سے نوٹس لینے کی استدعا

گلگت (نمائندہ خصوصی) نادرا کی آئی ڈی کارڈ کی تصدیق میں غیر معمولی تاخیر گلگت بلتستا ن کے سینکڑوں عوام بنکوں کے چکر کاٹنے لگے ۔عوام کو زرعی اور دیگر قرضہ جات کی حصول میں مشکلات کا سامنا۔

نادرا حکام کی شناختی کارڈ کے تصدیق میں غیر معمولی تاخیر سے سینکڑوں لوگ متاثر ہورہے ہیں ۔کارگاہ نالہ گلگت کا رہائشی کثیر اور نلترگلگت سے تعلق رکھنے والے  نوجوان افسرجان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے زرعی قرضے کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے لیکن پچھلے ایک ماہ سے زراعتی بنک گلگت کا روزانہ چکر لگا رہے ہیں ۔ان کی شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق میں تاخیر ہورہی ہے جس کی بدولت انہیں قرضے کی حصول میں مشکل ہوگیا ہے اور روزانہ دور دراز سے آنے جانے کی تکلیف جھیل رہے ہیں ۔ان ہی کی طرح سینکڑوں لوگ زرعی اور دیگر قرضوں کی حصول کے دوران نادرا کی آئی ڈی کارڈ ویریفکیشن میں تاخیر کی بدولت مشکلات سے دوچار ہیں ۔اس سلسلے میں بنک حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نادرا سے باقاعدہ ادائیگی کر کے سوفٹ وئیر خریدا ہے اس کی مدد سے آئی ڈی کارڈ کی آن لائن تصدیق منٹوں میں ہوجانی چاہیے لیکن بعض اوقات نادرا اہلکاروں کی سستی سے آن لائن تصدیق میں مہینے لگ جاتے ہیں جس سے سایلین مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام نے نادرا آفس گلگت کے حکام اور ڈی جی نادرا سے اپیل کی ہے کہ آن لائن آئی ڈی کارڈ کی تصدیق کے نظام کو بہتر بنایا جائے اورآن لائن تصدیق میں تاخیر کا سبب بننے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متاثرین نے اخباری نمائندے کو بتایا کہ آجکل گلگت بلتستان آلو کی کاشت کا موسم ہے لوگ بیج اور کھاد کی خریداری کے لیے زرعی قرضہ لے رہے ہیں لیکن نادرا سے شناختی کارڈ کی تصدیق میں غیر معمولی تاخیر سے زمیندار متاثر ہورہے ہیں جس کے سبب سیزن کے نکلنے اور قرضے کلوز ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button