گلگت بلتستان

پولیس جوان اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر علاقے کی خدمت کرے، آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان کا ہنزہ نگر میں پولیس دربار سے خطاب

IGB-GB-CaptR-Zafar-Iqbal-

ہنزہ نگر(اکرام نجمی)آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ضلع ہنزہ نگر کا دوہ کیا ۔دورے میں علی آباد تھانہ میں پولیس دربار سے خطاب کیا خطاب میں آئی جی پی نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں یہ علاقہ ہمارا ہے اور عوام کی مال جان کی حفاظت ہماری اولین زمہ داری ہے ۔

آئی جی گلگت بلتستان نے ایس پی آفس میں ہنزہ نگر کے عمائدین سے بھی ملاقات کی وفد کی قیادت مسلم لیگ ہنزہ نگر کے صدر جان عالم کررہے تھے مسلم لیگ کے صدر نے آئی جی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پولیس فورس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی ترقی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کرینگے سابقہ آئی جی حسین اصغر نے میرٹ کو یقینی بناپویس فورس کی ساکھ کو بہتر بنایا اور امید ہے کہ آئیندہ بھی پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے میرٹ کا خاص خیا ل رکھا جائیگا۔

فدا حسین سماجی کارکن سمائر نگر نے کہا کہ پولیس کے زیر سرپرستی چلنے ولا پی پی ایس سکول نہایت ہی بہترین طریقے سے اپنا خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کا نتائج سے عوام خوش ہے لہذا اس سکول کو مزید بہتر کیا جائے ۔

اس موقعے پر عمائدین سے بات کرتے ہوئے آئی جی کا کہنا تھا کہ ہنزہ نگر کے عوام باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں ہنزہ نگر کے لوگ پر امن ہے اور پرامن علاقے کے لوگوں کی مدد سے پولیس فورس علاقے کی ترقی اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگا اور سول سوسائیٹی اور عوام کی مدد سے ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button