گلگت بلتستان

چلاس میں یوتھ ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد، ضلع بھر سے نوجوان شریک ہوے

11070462_724103624376550_1560120577_o

چلاس (عمرفاروق فاروقی) چلاس میں دیامر پاورٹی ایلویشن پروگرام کے زیر اہتمام یوتھ ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔کانفرنس میں میں ضلع بھر سے طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،اور نوجوانوں نے دیامر کے مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیامر پاورٹی ایلویشن پراگرام کے ایکٹنگ پروگرام منیجر انجینئیر سردار گل نے کہا کہ دیامر کے نوجوان نسل اپنی صلاحتوں کا لوہا منوانے کیلئے تعلیم کو اپنا شعار بنائیں ایک مٹھی بن کر دیامر کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دیامر ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں دہشت گرد سے تشبیہ دی جاتی ہے اس لیئے یہاں کے یوتھ اس پر امن اور خوبصورت علاقے کے چہرے پر لگا بدنما داغ کو مٹانے کیلئے عملی کردار ادا کریں ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیامر پاورٹی ایلویشن پراگرام کے کمونٹی ڈویلپمنٹ منیجر منظور احمد ،یوتھ ڈویلپمنٹ آفیسر امجدعلی خان نے کہا کہ دیامر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر پاورٹی ایلویشن پروگرام نے گزشتہ سالوں سے دیامر کے اندر نوجوانوں کیلئے مختلف قسم کے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کر کے علاقے کے نوجوان نسل کے مابین باہمی رواداری کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے یوتھ دیامر کی تعمیر و ترقی کیلئے آگے بڑھیں اور علاقے کے مفاد میں کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے یوتھ کیلئے ڈی پی اے پی مختلف ورکشاپس اور ٹرنئینگ بھی کرائی گی اور بے روز گار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بہترین اقدامات کیئے جائیں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز،اشتیاق داریلی،نکیر اللہ،خورشید،رضاء اللہ سہیل احمد، و دیگر نے کہا کہ ماضی میں دیامر کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نظر انداز کیا گیا ہے ،یہاں کے عوام پر امن ہیں اور علاقے میں ترقی چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دیامر تعلیمی لحاز سے انتہاہی پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے حکومت کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں مزید کہا کہ چلاس میں صحت کے مسائل بھی کافی ہیں اور اس کے علاوہ یہاں پر چھوٹے موٹے کافی مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button