گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں این سی پی، اپلائیڈ فار اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف ایکشن شروع

گلگت (پ ر) آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر این سی پی ، چوری شدہ اور ایپلائرڈ فار گاڑیوں کیخلاف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں سی پی او میں کمپیوٹرائز نظام قائم کرکے ملک بھر سے چوری شدہ گاڑیوں کا ڈیٹا بھی فراہم کردیا گیا ہے اب تک مختلف اضلاع سے کل 400گاڑیوں کے کاغذات سی پی او میں تصدیق کئے گئے جن میں سے 4گاڑیاں چوی کی نکلی ہے جن کی چوری کی ایف آئی آر ملک کے مختلف تھانوں میں درج ہے ان میں مہران سوزوکی کی ایف آئی آر پولیس سٹیشن اسلام پورہ لاہور، ٹیوٹا لینڈ کروزر کی ایف آئی آر پولیس سٹیشن ماگلہ اسلام آباد، ٹیوٹا کرولا کی ایف آئی آر پولیس سٹیشن فیروز آباد کراچی اور کیری ڈبہ کی ایف آئی آر آبپاہ پولیس سٹیشن اسلام میں درج ہے غیرقانونی گاڑیوں کیخلاف جاری آپریشن کے حوالے سے آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ یہ آپریشن شہریوں کے تحفظ کیلئے شروع کیا گیا ہے تاکہ دہشتگرد عناصر ان گاڑیوں کو تخریبی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرسکیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کریک ڈاون کے دوران پولیس سے تعاون کریں انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایات بھی دی ہیں کہ گاڑیوں کی تصدیق کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کریں تاکہ لوگوں کو انتظار کرنا نہ پڑے آئی جی پی نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مناسب وقت دیا جائے گا تاکہ پورے سسٹم کو سٹریم لائن کیا جاسکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button