ثقافت

گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے زیر اہتمام کراچی میں وخی زبان وادب پر سیمینارکا انعقاد

کراچی، معروف سکالر الواعظ ناصر کریم مسافر شرکا سے مخاطب ہیں
کراچی، معروف سکالر الواعظ ناصر کریم مسافر شرکا سے مخاطب ہیں

کراچی (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان رائٹرز فورام کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبانوں پر سلسلہ وار پروگرام کا تیسرا مرحلہ وخی زبان و ادب (ماضی، حال اور مستقبل) کے عنوان سے 15 مارچ 2015 کو منعقد ہوا۔ سمینار کے شرکا سے سکالر جناب ناصر کریم مسافر نے وخی زبان کی تاریخ و ادب پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وخی پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے وادی گوجال، وادی اشکومن اور وادی یاسین کے سرحدی علاقوں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی بروغل میں بولی جانے والی زبان ہے۔

پاکستان کے علاوہ وخی زبان افغانستان کے صوبہ بدخشان، وخان، تاجکستان کے علاقے گورنو بدخشان اور چین کے صوبہ سنکیانگ کے سرحدی علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے۔وخی کا شمار پامیری زبانوں کے گروہ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وخی زبان میں عصمت اللہ مشفق کی چالیس ہزار اشعار پر مبنی غیر مطبوعہ دیوان اہل وخی کیلئے سرمایہ ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نوجوان شاعر نذیر احمد بلبل، جنہیں وخی زبان میں شاعری کی پہلی کتاب شائع کروانے کا اعزاز حاصل ہے، معروف شاعر سیف الدین سیف، محقق اور زبان دان فضل امین بیگ، ماسٹر حقیقت علی، احمد جامی سخی اورافضل کریم وغیرہ کی خدمات کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے زیر اہتمام بلتی، بروشسکی اور ڈوماکی پر اسی طرح کے سیمینارز کا انعقاد ہو چکاہے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

11050784_801291439961106_8151733270724336324_o

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button