گلگت بلتستان

ضلع گلگت میں تینوں حلقوں کی انتخابی فہرستیں ٥٢ مراکز پر لگا دئیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد اجمل بھٹی

گلگت(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد اجمل بھٹی نے کہاہے کہ ضلع گلگت مین تینو ں انتخابی حلقہ جات جی بی ایل اے 1,2,3 میں ووٹر لسٹوں کی ابتدائی فہرستیں مختلف ڈسپلے سنٹر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ضلع گلگت میں 52 ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ 9 مارچ سے لیکر 29 مارچ 2015 تک وٹرز اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر میں جا کر اپنے ووٹ کے اندارج کی تفصیلات لے سکتے ہیں ۔ اس مر حلے میں اگر کسی کا ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکا ہے تو اس کا اندراج کیا جائے گا ۔ اگرکسی کو کسی کے ووٹ پر اعتراض ہے تو وہ اپیل کرے گا۔ اگر کسی کے ووٹ کے کوائف درست نہیں ہیں تو ان کی درستگی بھی کی جا سکے گی اس ضمن میں تما م انتخابی لسٹوں سے متعلقہ مواد ڈسپلے سنٹر میں پہچا دیا گیا ہے ۔ تما م اپیلیں مقررہ وقت پر افسر نظر ثانی کو پیش کیا جائے گا ۔ اپنے ووٹ کے تفصیلا ت کے لئے 8301 پر اپنا شنا ختی کار ڑ نمبر لکھ کر اس ایم ایس کر کے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایت پرتینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار اپنے متعلقہ حلقے میں ڈسپلے سنٹر کا معائنہ کر رہیں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button