گلگت بلتستان

غفلت برتنے پر گلگت جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، سات اہلکاروں کو جیل بھیج دیا گیا

گلگت(فرمان کریم) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل سے سانحہ ننگا پربت کے ملزمان کے فرار ہوںے کے واقعے میں غفلت برتنے پر سپرٹنڈنٹ جیل رحیم اللہ اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل عارف جان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔جبکہ سات اہلکاروں کو جیل بھیج دیا۔ ننگا پربت کیس کے ملزمان کی جیل سے فرار اور بعداز انکوائری ذمہ داروں کا تعین ہونے کے بعد گزشتہ روز سیف الدین، افضل، سرفراز، عارف اللہ، تنویر احمد ، موسیٰ عالم اور رعارف نواز کو گرفتار کرلیا تھا۔ منگل کے روز انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج شہباز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جنہوں نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ اور جسمانی ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button