چترال

جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل جاوید محمود بحاری نے ارندو گول روڈ کا افتتا ح کیا

SONY DSCچترال(گل حماد فاروقی) پاک افغان سرحدی علاقے ارندو گول میں رابطہ سڑک کا افتتاح کیا گیا۔ یہ سڑک سرحد رورل سپورٹ پروگرام غیر ملکی فنڈ کی مالی تعاون سے تعمیر کروارہی ہے۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن ملاکنڈ میجر جنرل جاوید محمود بخاری مہمان حصوصی تھے جنہوں نے بورڈ کی نقب کشائی کرتے ہوئے اس منصوبے کا گراؤنڈ بریکنگ کا افتتاح کیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر خادم اللہ نے کہا کہ اس سڑک کی لمبائی 13.5کلومیٹر ہے جس سے 35دیہات مستفید ہوں گے جس پر گیارہ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جسے پاکستان افغانستان تاجکستان ریجنل انٹگریٹڈ پروگرام PATRIP جو جرمنی کا ایک فلاحی ادارہ ہے نے فراہم کی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک نے کہا کہ SRSP شفافیت اور احتساب کے عمل پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سارے بین الاقوامی ڈونر ایجنسیاں ان پر اعتماد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا فنڈ عطیہ کے طور پر دیتے ہیں جو چترال کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی محتلف ترقیاتی کاموں پر خرچ ہورہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان حصوصی میجر جنرل جاوید بخاری نے ایس آر ایس پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے محتلف اضلاع میں وہ محتلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج اب ہر قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے اور ۲۰۱۱ کی حادثے سے انہوں نے سبق حاصل کی ہے عوام تسلی سے اپنے روزمرہ کی معمول میں مشعول رہے پاک فوج کے جوان ان کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور عوام کے تعاون کے بغیر امن برقرار نہیں رہ سکتا۔انہوں نے شہزادہ مسعود الملک کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا جو حکومت کے شابہ بشانہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

تقریب سے علاقے کے عمائدین نے بھی اظہار حیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاک افغان سرحدی علاقے ارندو جو ابھی تک جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اس میں ایک آرمی پبلک سکول کھول دیا جائے اور اس سرحدی علاقے کی ترقی پر حصوصی توجہ دی جائے جو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتحار الدین، ڈپٹی کمشنر امین الحق، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال سول و فوجی افسران کے علاوہ علاقے بھر کے عمائدین نے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button