تعلیم

شگر، بااثرلیڈی ٹیچرز کے سامنے سیکریٹری ایجوکیشن کے احکامات ٹھس

شگر(عابد شگری) سیکریٹری ایجوکیشن کے واضح احکامات کے باؤجودبااثر لیڈی ٹیچروں کے سامنے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بے بس شگر کی ایل پی سی کی تیرہ لیڈی ٹیچروں میں سے صرف سات ٹیچر شگر ڈیوٹی پر آگئی جبکہ چھ ٹیچروں نے آنے کے سے انکار کردیا۔تفصیلات کیمطابق اصل ایل پی سی پر ڈیوٹی دینے کے بجائے شہروں میں ڈیوٹی دینے والے خواتین اساتذہ کو سیکریٹری ایجوکیشن کی واضح احکامات کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کی جانب سے واپس اصل ڈیوٹی والی جگوں پر واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے۔انہی میں شگر سے تنخواہ وصول کرتے ہوئے تیرہ سے زائدخواتین اساتذ ہ سکردو میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔سیکریٹری ایجوکیشن کی آرڈر کی بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ا ان اساتذہ کو شگر ڈیوٹی دینے کی تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس کے بعد سات لیڈی ٹیچروں نے گرلز ہائی سکول شگر میں حاضر ہوچکی ہے لیکن چھ اساتذہ اب بھی سیاسی اثر رسوخ کی بناء پر شگر آنے کے بجائے ابھی تک سکردو میں ہی قیام کررہے ہیں۔جبکہ ایل پی سی کو ہی واپس سکردو لے جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button