گلگت بلتستان

چلاس جیل میں سرچ آپریشن، قیدیوں سے موبائل فون برآمد، مراعات واپس

چلاس(چیف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں سیکورٹی اداروں کا سرچ آپریشن،قیدیوں سے کئی موبائل فون برآمد،جیل قوانین کے خلاف قیدیوں کو حاصل تمام سہولیات واپس لے لی گئیں۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر اور ایس پی دیامر کی نگرانی میں پو لیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے جیل میں سرچ آپریشن کیا اور بیرکوں کی مکمل تلاشی لی،اس دوران قیدیوں سے کئی موبائل فون بھی برآمد ہو ئے۔جیل مینو کے خلاف مختلف اشیاء بیرکوں میں رکھنے پر ضبط کر لی گئیں ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل و ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے کہا کہ قیدیوں کے جائز مطالبات تسلیم کیئے گئے ہیں جیل قوانین کے خلاف کسی قسم کی سہولیات نہیں دی جائیں گی۔جیل کے اندر انتظامیہ کی رٹ کو بحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل قیدیوں کو احتجاج کیلئے اکسانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر تے ہو ئے بیرکوں میں جانے سے انکار کیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کیئے۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button