گلگت بلتستان

پاکستان ہے تو ہم ہیں، شگر میں یوم پاکستان کی تقریب سے مقررین کا خطاب

Pak Day H_S Shigar copy

شگر(عابد شگری) پاکستان ہے تو ہم ہے اور پاکستان کی بقاء میں ہی ہماری بقاء ہے ۔ہم ملک بننے سے پہلے ایک قوم تھا اور اسی قومیت کی نظریے پر اس ملک کو حاصل کیا تھا لیکن پاکستان بننے کے بعد ہماری قومیت آپس میں تقسیم ہوکر ایک آپس میں دست گریباں ہے۔ہمیں بحیثیت قوم اس ملک کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،تحصیلدار محمد جعفر،اے ڈی آئی شگر سید مہدی شاہ،شبیر حسین ہیڈماسٹر ہائی سکول شگر و دیگر کے ہائی سکول شگر میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا23مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم باب ہے جس دن اسلام کی نام پر اسلامی ریاست کیلئے باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی۔یہی سے پاکستان کی بنیاد پڑی۔جہاں ہم آج جی رہا ہے۔اس ملک کو ہم نے قومی نعرے اور اسلام کی نام پر حاصل کیا لیکن اس ملک حاصل کرنے کے بعد اسلام اور مسلمان خود آپس میں دست و گریبان ہورہے ہیں ہمیں مل کر تعلیم کو عام کرکے ایک جہالت کا مقابلہ کرکے پاکستان کو ایک بار پھر وہ مقام جس کی بنیاد پر اسے حاصل کیا تھا ۔دلانے کی ضرورت ہیں۔پاکستان سے ہی ہماری بقاء ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہے۔گلگت بلتستان کی عوام کو پاکستان کے بارے میں محبت کو شبہات کی نظر سے نہ دیکھا جائے ہمیں اپنی جان سے زیادہ پاکستان عزیز ہے۔اس کی حفاظت کی خاطر اس خطے کی لوگوں ،باسیوں اور جوانوں کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button