چترال

چترال پولیس لائن میں یوم پاکستان کی تقریب،ڈی پی او نے پرچم کشائی کی

Untitled

چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال میں یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب پولیس لائن چترال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں سرکاری آفیسران ،علاقائی معززین ،ڈی آر سی کے ممبران پولیس اور لویزفورس کے آفیسران ،سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈی پی او چترال عباس مجیدمروت نے پرچم کشائی کی اور لویز فورس و ایس ایس جی کے جوانوں کے پریڈ کی سلامی لی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ مملکت پاکستان ہمارے آباو اجداد کی بے بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے ۔ اور پاکستان ہی کی بدولت ہماری پہچان ہے ۔ اس لئے ہمیں دل وجان سے اپنے اس عظیم مملکت کی خدمت کرنی چاہیے ۔ خدا نخواستہ یہ مملکت خداداد ہمارے پاس نہ ہوتا ۔ تو آج ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہوتے ۔ اس لئے قدرت کے اس انمول تحفے کی قدر کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال پو لیس کے جوانوں نے بھی ملکی دفاع میں نا قا بل فراموش قربانیاں دی ہیں ۔ہم یوم پاکستان کے موقع پر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں۔کہ دفاع وطن کیلئے اگر مزید قربانیوں کی ضرورت پڑی ۔ تو بھی جان دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ ڈی پی او نے تقریب میں شامل ننھے بچوں میں گفٹ تقسیم کئے اور اُن کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی ۔ ڈی پی او عباس مجید مروت نے بعد آزان اپنے آفس کے سامنے پولیس کے شہدا آفیسران اور جوانوں کے نام تعمیر کردہ یاد گار شہدا کو سلامی دی ، پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ واضح رہے ۔کہ پولیس لائن چترال میں یوم پاکستان کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی ۔ جو انتہائی شاندار طریقے سے منایا گیا ۔ تقریب کے شرکاء نے ڈی پی او عباس مجید کی اس کارکردگی کو سراہا ہے ۔اور اُسے یوم پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ تقریب کے انتظامات ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور اُن کی ٹیم نے انجام دی ۔جبکہ مہمانوں میں سابق ایس پی چترال محمد سید خان لال ، پرو فیسر عبدالسمیع ، سابق ڈی سی او حسین احمد ،سابق ڈی ایس پی فضل الہی،صدر ڈسٹرکٹ بار عالمزیب ایڈوکیٹ کے علاوہ پولیس کے حاضر سروس آفیسران ایس ڈی پی او عبد الستار چترال ، ایس ڈی پی او مستوج طارق کریم ، ایس ڈی پی او دروش ظفر وغیرہ موجود تھے ۔

March 23th

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button