گلگت بلتستان

یونین کونسل کریم آباد کی ووٹرز لسٹ میں غلطی کی شکایت

ہنزہ نگر(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ووٹرز لسٹ میں حلقہ GBLA-6 کریم آباد ہنزہ یونین کونسل کے سینکڑوں ووٹرزکا یونین کونسل حیدر آباد میں اندراج ہوا ہے جوکہ ڈسٹرکٹ سیٹ ممبر کے حوالے سے مختلف حلقہ ہے.

زرائع کے مطابق کریم آباد کے جن ووٹرز کے پتہ میں خروکشل محلے کا نام درج ہے وہ تمام ووٹرز کو حیدر آباد میں ڈالا گیا ہے یاد رہے ۔حلقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ووٹرز لسٹ میں درستگی کے طریقہ کار مشکل ہونے کی وجہ سے عوام کافی مشکلات کا شکار ہیں. مقامی لوگوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غلطی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابی فہرست کو درست کیا جائے ورنہ سینکڑوں ووٹر ز اپنے  بنیادی حق سے محروم ہوجائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button