کھیل

انڈر 19ڈسٹرکٹ چترال ٹیم انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایونٹ میں شرکت کے لئے سوات روانہ

DSC09855

چترال(بشیر حسین آزاد) آنڈر 19ڈسٹرکٹ چترال ٹیم انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایونٹ میں شرکت کے لئے اے کے آر ایس پی (Elly)پروجیکٹ اور دائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے سوات روانہ ہوگئی۔ٹیم کو رخصت کرنے کے سلسلے میں اے کے آر ایس پی کے دفتر میں مختصر تقریب زیر صدارت سردار ایوب آرپی ایم اے کے آرایس پی چترال منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدالرحمت،یوتھ ڈیولپمنٹ آفیسر حسین آحمد،فرید احمد،منیجر آے کے ار ایس پی فضل ملک،منیجر امتیاز احمد،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے محمد خان ،کوارڈینیٹر یوتھ لون پروگرام قاضی فیصل،سجاد احمد اور انڈر 19کے کھلاڑیوں نے شرکت کیں۔ تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں شرکاء محفل نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُنہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کا اعادہ کیا۔تقریب میں اسٹیڈیم کے حوالے اے سی عبدالاکرام نے کہا کہ چترال ٹاون میں اسٹیڈیم کے لئے زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مجبوراً سید آباد میں زمین لینا پڑا۔آر پی ایم سردار ایوب نے کہا کہ چترال میں بلچ کے مقام پر دریا کنارے حفاظتی پشتے تعمیر کرکے نوجوانوں کے لئے آسانی سے گروانڈ بنائے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کریں۔سپورٹس افیسر عبدالرحمت نے چترال میں کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں بتایا اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے پرEllyپراجیکٹ کی طرف سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button