سیاست

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انچارج ماروی میمن استور پہنچ گئی

ASTORE MARVE MAMAN  PIC

استور(سبخان سہیل) وزیر مملکت بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی چیر پرسن ماروی میمن ایک دن کے سرکاری دورے پر استور پہنچی تو مسلم لیگ ن کے صدر فرمان علی ،جنرل سیکرٹری محمد سلیم ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پا کستاان کے نائب صدر حبیب اللہ و دیگر لیگی رہنماوں نے معزز مہمان کا استور آمد پر والہانہ استقبال کیا ۔ اور ریلی کی شکل میں ریسٹ ہاوس استور لائی گئی جہاں پر ضلع استور کے ڈپٹی کمشنر طارق حُسین نے علاقے کے صورت حال پر بریفینگ دی ماروی میمن نے استور ریسٹ ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف وفد سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی اور بعد اذاں ریسٹ ہاوس کے باہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشریز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے عوام کے مسائل ہماری اولین ترجیعات میں شامل ہیں انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جتنے بھی مستحقین ہیں ان کی ایک سال کی پیمنٹ ایک مہینے کے اندر کی جائے گی جو کہ فی بینیفیشری کو 18ہزار روپے دئے جائینگے۔ اس کے بعد معمول کے مطابق جو پیمنٹ مستحقین کو ملتی وہ ا سی حساب سے دی جاے گی۔ انٹرنیشنل سروے کے مطابق میں نے بینیفشری کے کئے ہزاروں کے حساب سے لیسٹ کی سی ڈی لیکر ائی ہوں ان بینیفشریز کا ایک مہینے کے اندر اندر کارڈ بنایا جائے گا اور اسی حساب سے پیمنٹ کیا جائے گا رقم انکے نام پہلے ہی آچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی می خاصا دلچسپی رکھتے ہے۔ انہھوں نے مجھے کہا تھاآپ کہ گلگت بلتستان کے گاوں گا وءں جاکر پسماندہ اور غریب لوگوں کے مسائل سن کران کی ہر ممکن مدد کریں اسلئے میں آج آپ کے درمیان ہوں مجھے امید ہیں کہ ہمارے لیگی چیتے گاوں گاوں جاکر جو میں نے آج لسٹ لیکر آئی ہوں مستحقین کے کارڈ بنائینگے یہاں کارڈ کسی پارٹی کارکن کو نہیں بلکہ مستحقین کو دئے جائنگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پی پی کے دور میں بینظیر انکم سپورٹ کے فارم اپنے نمائندوں کو دئے جاتے تھے ہم نے فارم اشو ء نہیں کیا ہے ہم نے غریبوں کا صاف شفاف سروے کے مطا بق سی ڈی کے تھرو لسٹ فراہم کی ہے تاکہ غریبوں کو وطن کارڑ دیئے جاینگے ۔ماروی میمن نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد گلگت بلتستان کی عوام کے لئے ایک بہت بڑی پکیج کا اعلان کرنے والے ہے۔اور انکا دورہ جلدی متوقع ہے۔اے ٹی ایم کے حوالے سے پوری پاکستان میں شکایات ہے اس کے بارے میں پلان تیار کر رہے ہے یہ مسلہ بھی بہت جلد حل کیا جاٗئے گا۔اس موقع اے ڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ اس وقت ہم استور کے دو ہزار لوگوں کو پیمنٹ دے رہے ہیں لیکن شونٹر تحصیل کے سات سو کے قریب لوگوں کا ڈیٹا نادرا رکارڈ میں ٹریس نہیں ہوپارہا جس کی وجہ انکی پیمنٹ ابھی تک رکی ہوئی ہیں جو ں ہی نادرا رکارڈ میں انکے نام ٹریس ہوتے ہم انکو بھی رقم فراہم کرینگے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن ضلع استور رانا فرمان علی خان ،جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان اور یوتھ ونگ پاکستان کے نائب صدر حبیب االلہ اور دیگر مقررین نے ماروی میمن کے دورہ استور کے موقے پر استور کے مسائل کے حوالے سے مختلف پہلو پر تقاریر بھی کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button