معیشت

معدنیات اور قیمتی پتھروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانا نا انصافی ہے، تاجروں کا چلاس میں اجلاس

چلاس(اسداللہ) منرلز اینڈ جیمز سٹون ایسوسی ایشن ضلع دیامر نے معدنیات پر لگائی گئی پابندی کو ناانصافی پر مبنی پالیسی اور عوام کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ہے ۔منرل اینڈ جیمز ایسوسی ایشن ضلع دیامر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جیمز سٹون سے تعلق رکھنے والے افراد سمندر خان ،شاہ منور ،بدر خان ،نادر خان ،صابر حسین ،قاری شفیق سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں لو گوں کے معاش کا ایک بڑا ذر یعہ معدنیات سے وابستہ ہے ،جس سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار چل رہا ہے لیکن حکومت نے معدنیات پر پابندی لگا کر لوگوں کو معاشی تنگدستی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ جنگلات کے بعد معدنیات پر پابندی لو گوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر جیمز سٹون اور منرل پر لگائی گئی پابندی ختم کر ے اور معدنیات سے وابستہ افراد کیلئے سہولیات مہیا کر ے اور فوری طور پر لیز کا اجراء کیا جائے تاکہ عوام معاشی طور پر خوشحال ہو سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button