سیاست

موجودہ حکومت ہزاروں محروم خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرے گی، ماروی میمن

MARVI 2

چلاس۔(اسداللہ سے ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہزاروں مستحق خواتین کو محروم رکھا گیا موجودہ حکومت ایسی تمام خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ میں شامل کر ے گی جو حقیقی طور پر مستحق ہیں ۔ بی ائی ایس پی کے زریعے مستحق خاندانوں کو ہر ماہ باقاعدگی رقم ملے گی اور جو خواتین ابھی تک اس پروگرام سے مستعفید نہیں ہوئی ہیں ان کو باقا عدہ اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس چلاس میں مسلم لیگ(ن) دیامر کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے میں سابق سپیکر و سیئنر رہنماء مسلم لیگ (ن) ملک محمد مسکین ،ڈویژنل صدر مسلم لیگ حاجی غندل شاہ ،صدر مسلم لیگ (ن) دیامر حاجی عبد الوحید ، سیئنر رہنماء حاجی محمد وکیل،سیکرٹری جنرل مختار حسین ،ڈویژنل سیئنر نائب صدر کالا خان،عبدالوہاب،محمد ریاض،اسلم شاہ،نمبردار کفیل مولانا شجاء الرحمان،ضلع استور کے صدر فرمان ودیگر شریک تھے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں بابوسر ٹنل،شاہراہ قراقرم کے توسیع منصوبہ ،دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب ائیگا انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام کے ساتھ پہلے جو زیادتیاں ہوئی ہے اب اس کا ازالہ کیا جائیگا ۔دیامر کے عوام ترقی چاہتے ہیں اور حکومت دیامر کے عوام کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ترجمانی کی ہے گلگت بلتستان میرا دوسر ا گھر ہے انہوں نے کہا کہ جن خواتین کا نام سروے میں شامل ہیں اور انہیں ابھی تک پیسے نہیں ملے ہیں انہیں فورا پیسے دئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ دیامر بی آئی ایس پروگرام کے مسائل فوری حل کئے جائینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر ملک محمد مسکین نے ماروی میمن کو ائرن لیڈی کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ ماروی میمن جیسی بہادر اور باہمت خواتین ہمارے لئے قابل احترام ہیں ۔ماروی میمن نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی آوازہر فورم پر بلندکی جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے گاؤں گاؤں ماروی میمن کا نام عزت و احترام سے لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کیا اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی تقریب سے فیض اللہ فراق اور مولانا شجا ء الحق نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ماروی میمن کو مسلم لیگ(ن) دیامر نے جلوس اور بڑی ریلی کی شکل میں گونر فارم سے چلاس پہنچایا اس موقع پر ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی غندل شاہ اور صدر مسلم لیگ دیامر عبدالوحید نے روایتی چادر پہنائی۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button