گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ گورنر برجیس طاہر کا اظہار برہمی

26-3-15-1 Urdu

گلگت(ریاض علی ) گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے گلگت بلتستان میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد تاحال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکریڑی داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایکشن پلان میں تمام حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا جائے تاکہ ملک کی دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی نافذ عمل ہوجائے انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ملک کے دیگر حصوں کے عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کے سزاوں پر سختی سے عمل درآمد ہو رہا ہے اور سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دی جارہی ہے مگر گلگت بلتستان میں اس پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور رپورٹ تیار کی جائے تاکہ رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس میں مساجد بورڈ کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں قیام امن اور بھائی چارگی کو فروغ کے لئے مساجد بورڈ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔مساجد بورڈ نے جو ضابط اخلاق تیا ر کی ہے اس میں مزید تجاویز شامل کر کے مزید بہتر کیا جا سکتاہے تاکہ بورڈ کے بنائے ہوئے ضابط اخلاق کو قانونی شکل دی جاسکے۔وزیر اعظم سے مساجد بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت ہوئے اور اس نے بھی مساجد بورڈ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور اس نے اپنے دورہ گلگت کے دوران مساجد بورڈ سے ملاقات کی بھی خواہش کی ہے تاکہ ان کی مشکلات اور مسائل کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن اور معدنیات سے مالامال ہے ترقی اور خوشحالی کے لئے امن وامان کا ہونا نہایت ہی ضروری ہے۔ امن کی صورت میں ہی ترقی اور ترقیاتی منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم پاکستان بہت جلد گلگت کا دورہ کریں گے موسم خرابی کی وجہ سے وہ اس ہفتے دورہ نہیں کرسکے گے۔ موسم بہتر ہوتے ہی وزیر اعظم دورہ کریں گے اور گلگت بلتستان کے لئے بڑے ترقیاتی و مالیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button