سیاست

سابق حکومت کی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، ماروی میمن کا ہنزہ نگر میں بینظر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین سے خطاب

marvi (1)

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پر سن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران آئینی حقوق‘ تعمیر و ترقی او ربے روزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی اعلانات کرینگے ہنزہ اور نگر میں دو مقامات پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے اپنے خطاب میں ماروی میمن نے کہا ہے کہ غربت و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے وزیر اعظم پاکستان کی گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں بی آئی ایس پی کے زریعے سے پورے ملک سمیت گلگت بلتستان سے غر بت کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہے ہیں.

اس موقعے پر انہوں نے مستحقین کے نام کی سی ڈیز مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر مستحقین کا ڈیٹا جمع کرادیں تاکہ ان کو بے نظیر کا اے ٹی ایم کارڈ مل سکے. انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں مستحقین کو نظر انداز کیا گیا ہے ان کو موجودہ حکومت بی آئی ایس پی کے کارڈز فراہم کرے گی اور سابقہ ادوار میں جو کرپشن ہوئی ہے اسے صاف کیا جائے گا.

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا وژن ہے کہ غریب یا مستحق کا خواہ کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو اس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ماری میمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دورہ کی وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی ہدایات جار ی کیں تھیں میں نے صرف 3 روز میں گلگت بلتستان کے 7 اضلاع کے 9 تحصیلوں کا دورہ کیا ہے اور مستحقین سے ملاقات کی ہے آئندہ دورہ کے موقع پر اس حوالے مذید اقدامات اٹھائے جائینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button