معیشت

کشروٹ ویمن مارکیٹ کی تیسری سالگرہ کی مناسبت سے تقریب، نساء مارکیٹ سے وابستہ خواتین بھی شریک ہوئیں

گلگت( پریس ریلیز) خواتین مختلف سرگرمیوں کے ذریعے علاقے میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے میں پل کا کردار ادا کر رہی ہیں ، کشروٹ ویمن مارکیٹ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر نساء مارکیٹ کی خواتین کی شرکت سے آپس میں ہم آہنگی پیدا ہونے میں مدد ملے گی ، خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں جو اپنی قابلیت اور اہلیت کے مطابق قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں ، کشروٹ ویمن مارکیٹ اور ٹریننگ سنٹر کے ذریعے نہ صرف ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہیں بلکہ چار دیواری کے اندر رہتے ہوئے خواتین کو روزگار کے مواقعے بھی میسر ہیں ، ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ شاہدہ اخلاق ،ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نجمہ فرمان ،جینڈر اینڈ ڈیویلپمنٹ سپیشلسٹ AKRSP کوثر بانو ، نساء مارکیٹ کی چیف ایگزیکٹیو نیلوفر ، کشروٹ ویمن مارکیٹ کی چیف آرگنائزر عرفانہ کنول و دیگر نے کشروٹ ویمن مارکیٹ کی تیسری سالگرہ اور مدینہ ووکیشنل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کی طرف سے تقسیم اسناد کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مذید کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں کشروٹ ویمن مارکیٹ نے ترقی کے منازل طے کئے ہیں ، جن طا لبات نے ووکیشنل ٹریننگ حاصل کی ہے وہ اپنے گھر کی سطح پر بھی اس ہنر سے روزگار حاصل کر سکتی ہیں ، دریں اثناء ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی طالبات نے مختلف خاکے بھی پیش کئے ، جبکہ مختلف ملبوسات کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے ، تقریب میں کشروٹ ویمن مارکیٹ کی تیسری سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ، اور مہمانوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیا، یہ تقریب کشروٹ ویمن مارکیٹ سے متصل مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button