گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان معائنہ کمیشن کے گریڈ ١٨ کے افسر کا تبادلہ کرنے میں ناکام

گلگت( عبدالرحمن بخاری) معلوم ہوا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے معا ئینہ کمیشن کے گریڈ 18 کے آفسیر کو دوسرے ضلع میں تبدیل کرنے کی ڈیمانڈ گلگت بلتستان انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ عارف حسین معائینہ کمیشن کے آفسیر ہے۔ اور کسی دوسرے ضلع میں ان کی پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی ہے کیو نکہ ادارے کا سیٹ اپ صرف گلگت میں قائم ہے۔ اور ان سے نہ صرف معائینہ کمیشن میں نہیں بلکہ گلگت ڈولیپمنٹ اتھارٹی میں بھی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ اگر ان کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کی تحیققات کی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے جی بی انتظامیہ کو تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ عارف حسین کو فوری طور پر گلگت سے ہٹا کر دوسرے ضلع میں تعینات کیاجائے۔ جس پر جی بی انتظامیہ نے تبادلے کو ناممکن قرار دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عارف حسین کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے تعلق کی وجہ سے ہٹانے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ مذکورہ آفسیر نے تعمیرات عامہ کے درجنوں منصوبوں میں ہونے والے وسیع گھپلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹس تیار کی تھی۔ جن پر کاروائی کے نیتجے میں معتدد آفسیران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی جاچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button