سیاست

چترال ،QWP کے اہم رکن ارشاد عالم مکررؔ اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

Irshad Murkar Joining PTI

دروش(بشیر حسین آزاد) پیپلز پارٹی شیرپاؤ گروپ کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی ارشاد عالم مکررؔ نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔جمعہ کے روز ارشاد عالم مکررؔ ہاؤس شاہنگار میں پارٹی کنویشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے نو منتخب کنوینئرحاجی رحمت غازی جبکہ صدر محفل سابقہ ضلعی صدر پی ٹی آئی عبد الطیف تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین ،عبدلطیف ،حاجی رحمت غازی، حاجی سلطان محمد ،رضیت با اللہ و غیرہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں جیتنے کے بعد عوام کے مسائل اُن کے گھر کے دہلیز پر حل کرینگے ،پاکستان تحریک انصاف صوبائی حکومت کا وژن بالکل واضح ہے، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور تحریک انصاف ہر حال میں عوامی مینڈیٹ کے احترام کو برقرار رکھے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مختلف اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی بالادستی کا نعرہ لیکر میدان میں آئی ہے اور یہی ہمارے قائدین اور ہمارے پارٹی کا وژن ہے جسکے مطابق صوبائی حکومت مکمل جانفشانی سے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے، ناانصافی کا خاتمہ ہو اور سرکاری حکام عوام کو جوابدہ ہوں اور ان اقدامات کے نتیجے میں اصلاحات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔مقررین نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جتنا کام پچھلے ایک سال کے دوران ہوا ہے وہ پچھلے 68سالوں میں نہیں ہوا۔ اسی طرح ایک ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا گیا ہے جس سے ترقی کا عمل نہایت تیزی سے آگے بڑھے گی اور نچلی سطح پر عوام با اختیار ہونگے۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ارشاد عالم مکررؔ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریات سے متاثر ہو کر اس پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور تحریک انصا ف ہی وہ واحد پارٹی ہے جو پسے ہوئے طبقے کو حقوق دلوا کر رہے گا اور میں ورکر پی ٹی ائی عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑوں گا۔اخر میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ،حاجی رحمت غازی،عبد الطیف ،حاجی سلطان محمد اور رضیت با اللہ نے ہار پہنائیں۔

Pti

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button