گلگت بلتستان

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید زوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی ضلع ہنزہ نگر میں بھی احترام کے ساتھ منائی گئی

ہنزہ نگر ( اجلال حسین) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی وسابق چیر مین ذولقفار علی بھٹو شہید کی 36واں برسی عقدیت احترام کے ساتھ منایا گیا ذوالفقار علی بھٹو شہید کی الصال ثواب کے لئے قران اور فاتحہ خوانی کی گئی، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے الصال ثواب کے لئے اللہ تعالی ٰ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کی روح کو دائمی سکون نصیب کرے ۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے36واں برسی کے موقع پر اسپیکر وزیر بیگ نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جو احسانات عوام پاکستان کے اوپر کی ہے وہ پوشیدہ نہیں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک نظریہ اور فلسفے کانام، پاکستان میں اس وقت کی حکومت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر چلتی ، اگر پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں مسلم لیگ ن کے حکومت سے ساتھ ایک لمحے کے لئے ساتھ چھوڑ دئیگا اسی وقت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا تختہ الٹا سکتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کو بولنے کا حق دیا جنہوں نے وقت سے قبل راجگی نظام کاخاتمہ کیا جس کی وجہ سے غریب عوام کے اولاد آج گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ، گورنر ، اسپیکر اور قانون ساز اسمبلی میں وزراء عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اسپیکر وزیر بیگ نے مزید کہا کہ عوام پاکستان کے خاطر ذوا لفقار علی بھٹو نے موت کو گلے لگا دیا موت کو گلے لگانا آسان بات نہیں ۔بھٹو شہید بلکہ ان کے پورے خاندان نے جو قربانی جمہوریت کے خاطر دی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔ اسپیکر وزیر بیگ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویثرن ہنزہ حلقہ6میں بھر طریقے سے حصہ لیگی جس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے تیار رہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان انتخابات کے لئے7رکنی کمٹی تشکیل دی ہے جو کہ انتخابات کے حتمی تاریخ کے اعلان ہونے کے بعد مقرار شدہ کمیٹی گلگت بلتستان کا دورہ کرئیگی اور گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کرینگے ۔ پاڑتی کارکنوں اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے صلہ مشورات کے بعد کمیٹی جس کو موزوں سمجھے گی پیپلز پارٹی کی ٹکٹ دی گی اور پارٹی نظریہ کو دیکھتے ہوئے ہمیں اس امیدوار کے ساتھ دینا ہوگا اور اس دن کا عہد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی چاہیے اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کے مفادات کا جنگ لڑے گی اور ہر قیمت پر ملک اور قوم کی تعمیر وترقی میں صف اول میں ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں ہنزہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھیا گیا ہے جو کہ عوام کو بخوابی علم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سانحہ علی آباد کا واقع رونما کرنے میں ہمارے مخالفین کا ہاتھ ہے، اس وقت ضلع ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹرکے تعین کے لئے گلگت بلتستان وزیراعلیٰ اور سرکارکے سئینر افسران کو جگے کی تعین کیلئے لایا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے اپنی ہی لوگوں نے اس کو انا کا مسلہ پیدا کرتے ہوئے ایک بڑا سانحہ رونماکیا۔اسپیکر وزیر بیگ نے مزید کہا کہ بحثیت ااسپیکر گلگت بلتستان میں نے گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے سینٹ اور وفاق میں جدو جہد کی ہے اور گلگت بلتستان تین حلقوں کے لئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اضافی سیٹوں کی منظوری دی گئی تھی تاہم موجودہ حکومت سے اس پر کام نہیں کیا۔اس موقع متوقع امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 6ہنزہ ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جو احسان پاکستان کے عوام خصوصاً گلگت بلتستان کے عوام پر کیا ہے کبھی نہیں بول سکتے ہیں۔ 1974سے ہنزہ راجگی نظام میں ایک میر جمال خان تھا شہید ذولفقار بھٹو کی وجہ سے اج ہنزہ میں ہر کوئی میر جمال خان ہے۔

ظفر اقبال نے تعزیتی اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جو قربیاں عوام پاکستان کے لئے کیا ہے اس لئے عوام اج ان کو یاد کرتے ہیں۔ اگر سابقہ رہنماوں کو یاد کرتے تو جنرل ضیا کو بھی کرتے کرتے جس کی قبرستان فیصل مسجد اسلام آباد میں ہے ۔ ان کے قبرستان پر دعا کرنے کے لئے درجنوں لوگ جاتے ہیں جبکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید جو کہ عوام پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے ان کے چاہینے والے کروڈوں عوام اپنی کی خرچے پر دوروں میل سالانہ ان کے برسی پر لاڈکانہ جاتے ہے۔ انھوں نے ہنزہ نگر اور الگ الگ ضلع اور ہنزہ کو اضافی سیٹ کے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گلگت میں حفیظ الرحمن اور کانا ڈویثرن میں سیکرٹری شاہداللہ بیگ ہے نہ سیٹ ملے گا اور نہ ہی ہنزہ نگر کو الگ الگ ضلع ملے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے لئے منظور شدہ اضافی سٹیوں کا معاملہ ہو یا الگ الگ اضلاع فائلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاگیا ہے۔ہم اسپیکر گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی ایمانداری کی وجہ سے ہنزہ کے عوام کا سر اونچا کیا ہے ، وزیر بیگ واحد لیڈر ہے جو گلگت بلتستان اسمبلی میں بے داغ اور اصول پسند رہنما وں میں جانا جاتا ہے ۔

ظفر اقبال نے مزید کہا کہ 2013ء گلگت بلتستان میں 20ہزار سرکاری ملازمین تھے جن سے پیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی نو 38ہزار ملازمتیں بے روز گار عوام میں فراہم کردی ہے جس کا کریڈیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ شہید ذوالفقار بھٹوکے36واں برسی کے موقع پر لال حسین سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ذوالفقار علی بھٹو شہید کی وجہ سے شاہ اور گدا کو ایک کر دیا ہے ہر کوئی شخص اپنا اصولی موقف عوام کے سامنے رکھ سکتا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی میر ا عقیدہ ہے نسل ذات رنگ اور تعصب سے بالاتر ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمدردی ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ اس لئے ہر مشکل وقت میں اپنے گھر کے چھت پر پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہمیشہ سے لہراتا گیا ہے۔ عید ہو یا دیگر خوشی کے دن اپنے لئے کپڑا خریدتا نہیں ہو بلکہ شہید ذولفقار علی بھٹو کا جھنڈا نیا بنا کر پاکستان پیپلز پارٹی سے اظہار ہمدردی اور نظریہ سے وابسطہ رہتا ہوں۔

لال حسین سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینا کا اعلان کیا اور پارٹی قیادت نے حلقے میں الیکشن لڑانے کے لئے ٹکٹ دیا تو بھر طریقے سے حصہ لوونگا اور جیالے برپور طریقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پارٹی قیادت نہ صرف مجھے بلکہ کسی اور امیدوار کو بھی ٹکٹ دینگے اس کے ساتھ برپور طریقے سے حمایت کرونگا۔سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ نمبردار فد اکریم ذوالفقار علی بھٹو شہہید کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ہے عوام میں بے روز گاری کا خاتمہ کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ہمارے لئے مشعل رہ ہے ان کی قربانیوں کو قدر کرتے ہوئے قوم کی خاطر کسی قسم کے سودا بازی نہیں کرنا چاہیے۔بھٹو شہید نے جمہوریت کے خاطر نہ صرف اپنے اپ کو قربان کیا بلکہ اپنے خاندان کو بھی پاکستان کے عوام پر قربان کیا ہے۔شخصی حکمرانی کا خاتمہ غریب عوام کو بولنے کا حق دینے میں شہید کا اہم کردار ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات دینے کے لیے دن رات کام کرتی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حکومت اس کو چھیننے کے لئے تیار ہے۔انشااللہ آئندہ انے والے انتخابات میں بڑھ چرھ کر حصہ لینگے اور گلگت بلتستان میں پھر سے پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہوگی۔ تعزیاتی اجلاس سے صدر پیپلز یوتھ ونگ، اعجاز کریم، ریاض آحمد، وفی آحمد، صدر کریم اللہ بیگ اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button