گلگت بلتستان

سازش کے تحت غذر میں منشیات پھیلایاجا رہا ہے، غذر یوتھ کانگریس

گلگت(پ۔ر)غذر یوتھ گانگریس کے مرکزی نا ئب صدرشمس الدین ڈوسا، مرکزی سپیکرعنایت ابدالی ، مرکزی سیکرٹری تعلیم علی شیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے دھندے میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرنے میں ضلعی انتطامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔یاسین ،گوپس اور پھنڈر میں ٹینچو کے کلچر کو ایک منظم سازش کے تحت عام کیا جارہا ہیں۔ذمہ داروں تک نہیں پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ ضلعی انتطامیہ اور منشیات کے دھندہ کرنے والےملے ہوئے ہیں۔یاسین میں ٹینچو کلچر کو عام کرنے والوں کی سیاسی پشت پناہی لمحہ فکریہ ہیں۔نام نہاد سول سوسایٹی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے ایک سازش کے تحت غذر کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے جس کے انے والے وقتوں میں بہت برے نتائج پیدا ہونگے ۔ گلگت بلتستان کے نوجوانون کو کئی فرقہ واریت میں الجھایا گیا ہے تو کئی جگہوں پر ذات،رنگ ،نسل اور برادری کے نا پاک تفرقات میں تقسیم کیاگیا ہے۔ نام نہاد سیاسی لوگ تفرقات پھیلانے والے کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل فرقہ واریت،نسلی،برادری ،گروہی تعصبات سے بالاتر ہو کر پرامن گلگت بلتستان کے لئے جدوجہد کرئے۔غذر یوتھ گانگریس جمہوری آدارہ ہے اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں۔غذر میں ا یک سازش کے تحت سیاسی خلا پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں۔نوجوانوں کو آگے اکر سیاسی مداریوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button