کیریئر

سرکاری ملازمین کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، ڈپٹی کمشنر استور

DC astore press brefing pic

استور(لطف اللہ،ابرار حسین) ڈپٹی کمشنر رائے منظور حُسین ناصر کی استور میں تعیناتی کے بعد اپنی پہلی پریس بریفنگ میں کہا کہ ملازمین کا سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔گورنمنٹ ادارے بھی عوامی پارٹی کی مانند ہے تمام ملازمین اس عوامی پارٹی کا خیال رکھیں اور اپنی تمام تر توانائیاں بلا تفریق رنگ و نسل زات پات و مسلق عوامی فلاح و بہبود اور رٹ آف گورنمنٹ کے حقیقی قیام کے لئے صرف کریں۔سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔تما م گورنمنٹ ادارے و ملازمین عوامی خادم ہیں کسی مخصوص گروہ فرقہ یا سیاسی پارٹی سے انکا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ائین پاکستان ملازمین کو حق دیتا ہے کہ وہ ایک ہی نوکری کریں یا تو وہ اپنے فرائض کی انجام دہی سرکاری اداروں میں بیٹھ کر کریں وگرنہ وہ اپنے زاتی کاروبار اور سیاسی پارٹی دفتروں میں کام کریں۔

بحیثیت ضلعی سربراہ میری پوری کوشش ہوگی کہ علاقے سے کرپشن بد انتظامی کو ختم کرتے ہوئے ایک اچھے معاشرہ کے قیام کی ابتدا کریں جس کے لئے عوام کا ساتھ ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ صحافی معاشرے کا ائینہ ہوتے ہیں انکی تنقید برائے اصلاح وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم سب کو مل کر علاقے کی بہتر تعمیر و ترقی اور معاشرتی اصلاح کے لئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے ضلع استور میں اہم کارکردگی سر انجام دینے والوں کے لئے دو ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ایک ملالہ ایواڈ جو 18سال سے کم عمر بچے بچیاں جنہوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لئے ہیاور دوسرا سیول ایورڈ پرائڈ آف بیسٹ پرفارمنس کے لئے ہے جو زندگی کے کسی بھی طبقے سے ہو کے لئے مختص ہے۔جس کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور بلاتفریق میرٹ پر اترنے والوں کے لئے یہ ایواڈ دئے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button