سیاست

آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی انتحابات کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس

چترال(گل حمادفاروقی) آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے پارٹی کارکنوں کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت کیپٹن ریٹائرڈفاروق اعظم کر رہے تھے۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام 24یونین کونسلوں سے نمائندگان بلائے گئے تھے جنہوں نے بھر پور انداز سے شرکت بھی کرلی۔

اجلاس میں تمام یونین کونسلوں کے ذمہ دار کارکنوں سے تجاویز طلب کئے گئے تھے جن پر انہوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف یا پاکستان پیپلز پارٹی ہم تک رجوع کرنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں ان سے اتحاد کرنے میں مذائقہ نہیں ہے۔ البتہ ان کے ساتھ سیٹ یڈجسٹمنٹ کرنا پڑے گا۔

اجلاس میں مقررین نے سابق صدر پرویز مشرف کے چترال کیلئے خدمات کو سراہا کہ ان کی دور حکومت میں چترال کا دیرینہ مسئلہ لواری ٹنل تعمیر ہوا جس پر ذوالفقار علی بھٹو نے کام کا آغاز کیا تھا۔ اس کے علاوہ چترال شندور روڈ کیلئے پچاس کروڑ روپے کی منظوری، یوٹیلیٹی سٹورز کی قیام اور دیگر کئی ترقیاتی منصوبے ان کی حکومت میں مکمل ہوئے تاہم شندور روڈ پر کام بھی شروع ہوا تھا مگر محکمے اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے اس سڑک کی بلیک ٹاپنگ مکمل نہیں ہوئی۔

اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس کے تحت اس اجلاس میں جنرل پرویز مشرف کے مخلص کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے اپنے تجاویز پیش کئے۔اور بلدیاتی انتحابات 2015کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔

کارکنان نے APML کے ضلعی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا۔قرارداد کے رو سے ضلعی صدر شہزادہ خالد پرویز اور ان کے کابینہ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کو احتیار دی کہ وہ جس سے چاہے اتحاد کرسکتے ہیں اور جس سے چاہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلے آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان انے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے۔ پارٹی کو مضبوط بنانے اور ضلع چترال میں بلدیاتی اتحابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کارکنان دن رات محنت کریں گے۔

قرارداد میں یہ طے پایا کہ پارٹی کارکنان چترال میں امن و امان کا خیال رکھتے ہوئے نہایت احتیاط ، صبر و تحمل کے ساتھ الیکشن مہم چلائیں گے۔ اور دوسرے پارٹی ورکروں کو بھی کسی قسم کی تعصبانہ الفاظ استعمال کرنے یا مذہبی تفرقہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ چترال سے بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرتے ہیں تاکہ پر امن چترال میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ ہو۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لاکر پاکستان کی سلامتی، علاقہ چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مشاورتی اجلاس سے چئیرمین محمد ولی شاہ آف اور غوچ، شراف الدین لاسپور، میر ولی یارخون، سید قمر الدین شاہ مستوج، سید سردار حسین شاہ چرون، محمد اشرف کھوت، مولانا کفایت اللہ شاہگرام، مولانا چمن خان تریچ، حاجی حسین ملکھو، قاضی شیر حکیم کوشت، عبدالمجید شغور، مرزا خان کریم آباد، اعتبار شاہ لٹکوہ، منیر احمد چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر علی شاہ کراچی، چارویلو، ظاہر خان دروش، قاضی اسرارالدین عشریت، حاجی اعتبار خان ارندو، عمران کبیر کیلاش بمبوریت وغیرہ۔ اس دوران پی پی پی ، پی ٹی آئی ، قومی وطن پارٹی وغیرہ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں کارکنوں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اجلاس دعائیہ کلمات سے احتتام پذیر ہوا۔ جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button