سیاست

جیت کر سابق ممبران اسمبلی کا کڑا احتساب کریں گے، ڈاکٹر اقبال

Dr_Iqbal_pix

گلگت(کامریڈ ارسلان ) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے نائب صدر و امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ3ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں جیت کر پیپلزپارٹی کے سابق ممبران اسمبلی کی کرپشن کو منظر عام پر لا کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریگی۔ میرے مقابلے میں جو بھی امیدوار آئے گا اس کی ضمانت ضبط ہوجایگی او کچھ جماعتیں انتخابات میں ہارنے کی خوف سے ن لیگ کیخلاف پروپیگنڈے کر رہی ہیں جنکی گلگت بلتستان میں کوئی حیثیت نہیں عوام پروپیگنڈوں میں آئے بغیر مداریوں کو مسترد کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر میرٹ کی بالادستی کرپشن کا خاتمہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیگی۔ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانا ہمارا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقے سے فرقہ واریت ،قومیت سمیت دیگر تعصبات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ حلقہ3کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے کیونکہ میں نے سابق دور میں بہترین کارکردگی دکھائی گورو اور حراموش پاور پراجیکٹس میرا تحفہ ہے جس کو میں نے سینکڑوں گرلز اسکولز تعمیر کرائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں میں نظریاتی طور پر لیگی ہوں مارشل لاء کے دوران دوستوں نے ن لیگ چھوڑنے پر زور دیا تھا لیکن میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔انہوں نے مزید کہا وقت تک ہادی ،شریف اور محبوب( اوبامہ ) نے میر ی حمایت کہ ہے ۔ڈاکٹر اقبال نے مزید کہا ہے مجھے بیرون ملک ایک وزیر سے زیدہ مرعات اور تنخواہ ملتی تھی لیکن میں نے وہ سب کچھ چھوڑ کر عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں ۔ ایک سول کے جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کیپٹن شفیع کے بیان کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتا ہوں کیوں کہ وہ میرے مقابلے کے امیدوار نہیں ہیں اور پی پی پی صرف امجد ایڈووکیٹ کے بیانات پر زندہ ہے اگر امجد ایڈووکیٹ کے بیانات اخبارات سے نکالا جائے تو PPPکی کوئی حیثیت نہیں رہے گی ۔

گلگت بلتستان میں مائنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال نے کہا جی بی میں جیم سٹونز کی نقل و حمل پر پابندی ہٹایا جائے اورہمارے حکومت بنی تو ایک اچھی مائنگ پالیسی دینگے ۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات میں انہوں نے مجھے کہا تھاکہ گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کو آئینی حقوق اور معاشی پالیسی دی جائے گی اور امید کرتا ہوں 14اپریل کو وزیر اعظم پاکستان ان اعلانات کے علاوہ اور بہت کچھ دینے والے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button