سیاست

مسلم لیگ نے دھاندلی کرنے کے لئے چیف سیکریٹری کا تبادلہ کروادیا، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کا الزام

استور(ابرارحُسین،عبدالوہاب) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر وسابقہ وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دھندلی کروانے کے لئے چیف سیکرٹری گلگت راجہ سکندر سلطان کو ٹرانسفر کروایا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں اسی بات کا فرق ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملازموں کے بل بوتوں پر الیکشن کروارہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے صاف و شفاف انتخابات کراکر زمینی حقائق سے میرٹ پر ووٹ لیکر حکومت بنائی۔ برجیس طاہر کو سکردوپہنچنے پر اس کا استقبال سکردو کی عوام نے کا لی جھنڈیوں سے کیا اور برجیس طاہر کے پروٹوکول میں 50گاڑیاں تھی جبکہ پوری اسکردوسے50لوگ تھے۔یہی مسلم لیگ کی اصلیت ہے جن لوگوں کو حفیظ الرحمٰن ہار پہنا رہے ہیں وہی لوگ کل اسکوسر کے بل گرائینگے۔وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے حفیظ الرحمٰن ایک سال سے صرف اخباری بیانات دے رہا ہے کہ وزیر اعظم جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور اہم اعلانات کرینگے لیکن مذاق کی بات یہ ہے کہ ہر ائے دن نئی تاریخ کا اعلان کر رہے ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ہم خیال جماعتوں کو ملا کر حکومت بنائیگی جس میں پی ٹی آئی،ایم ڈبلیو ایم،جمیعت علماء اسلام شامل ہیں۔ اور یہ بات حقیقت بھی ہے ان میں سے ایک بھی پارٹی مسلم لیگ ن کو کسی صورت سپورٹ نہیں کریگی۔ اس وقت مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں تنہا ہو کر راہ گئی ہے اسی وجہ سے برجیس طاہر اور حفیظالرحمٰن ایماندار افیسروں کو ٹرانفر کرا کر اپنے پسند کے افیسر تعینات کر رہے ہیں تا کہ الیکشن میں دھندلی کرنے میں آسانی ہومگر یہ صرف خواب بن کر راہ جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button