ثقافت

پاکیزہ آرٹس اینڈکلچر کونسل کے زیر اہتمام ’’ہم گلگتی ہیں‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

استور(ابرارحُسین رجبیؔ ) پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام (ہم گلگتی ہیں ) کے عنوان سے تقریب کا اہتمام اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیاجس میں گلگت بلتستان کے نامور سیاسی و سماجی شخصیات جسمیں راجا نظیم الحسن،علی احمد جان،ڈاکٹر شریف استوری ،ڈاکٹر عباس ،سابقہ ڈی سی شہباز و دیگر نے شرکت کی۔

پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں گلگت بلتستان کے ناموار فنکار طالب حُسین طالب،اقبال حُسین اقبال کے گیتوں نے تقریب کو چار چاند لگا دئے۔اس موقعے پر گلگت بلتستان کے مشہور شاعر استاد ملنگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ایونٹ کے آیڈیا کو سہراہ اور پاکیزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل اسلام آباد راولپنڈی کے صدر علی شیر ،ریجنل صدر اقبال حُسین اقبال و دیگر اعہداران نے طاہر نعیم ،انصار علی اور راشد منہاس کو مبارکباد دی مقررین نے علی شیر اور خصوصاَکے ٹو ٹی وی میں گلگت بلتستان کے کلچر کو پھر پور انداز میں دنیا کے آگے نمایا ں کرنے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button