چترال

دروش میں ٹمبر مافیا کے خلاف زبردست احتجاجی جسلہ،حکومت مخالف نعرہ بازی ٹمبرمافیاکی چال اور فسادات کی دھمکی کا بھی حکومت نوٹس لے،مقررین‎

دروش(جہانزیب) دروش کے مقام پر جنگلاتی علاقوں کے محروم عوام تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ نائب صدررضیت بااللہ زیرصدارت جلسہ منعقد کرکے ٹمبرمافیا کے ظلم وجبر کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی علاقوں کے عوام اور بیچارے رائلٹی ہولڈرزکے جوتوں اور ٹوپی میں آج بھی سوراخ اور پیوندلگے نظرآتے ہیں اور جنگل کے قاتلان آئے روزنت نئے ماڈل کی گاڑیوں اور اسلام آبادتادوبئی تک پہنچ کر بنگلوں اور مارکیٹ خریدکرعیش وعشرت کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ارسون کے عزت اللہ ،شیشی کوہ کے صوبیدار شیرنیاب،استروم کے اسرار،رضیت بااللہ،فضل حق،صلاح الدین طوفانؔ ،اکمل بھٹو،وغیرہ نے کہا کہ آج چترال میں سالانہ سیلاب جو تباہی پھیلارہی ہے وہ صرف جنگلات کی مختلف ناموں سے بے دریغ کٹائی کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ٹمبرمافیا ونڈفال کی آڑمیں سبزدرختان کی کٹائی کرکے کروڑپتی بن گئے جبکہ رائلٹی ہولڈرزکولولی پاپ پر ٹرخایاجاتاہے۔جوائنٹ فارسٹ مینجمنٹ کمیٹیزکے نام پر بہت بڑادھوکادیاجارہا ہے کیونکہ اسی کمیٹی کے عہدہ داران کوڈھال بناکر جنگلات سے قوم کو محروم کیاجارہاہے ۔جے ایف ایم سیز عہدہ داران اور ممبران ٹھیکہ داروں کے زرخریدہیں ان کو اعتمادمیں لیکر لاکھوں فٹ غیرقانونی کٹائی کرکے محکمے کی ملی بھگت سے مارکیٹوں تک پہنچایاگیاجہاں فی فٹ 35روپے میں فروخت ہوتا ہے اور رائلٹی کے نام پرصرف ڈیڑھ سوروپے رائلٹی ہولڈرزکودینے کا ڈھونگ رچایاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ کیاہم ٹمبرمافیاکے سرپرستوں کو نہیں جانتے جن کے پاس چندسال پہلے گدھے تک نہیں تھے اب ٹرک اور لینڈکروزرگاڑیاں بے شماررنگوں اور ماڈلون میں کھڑی ہیں ۔کیاکوئی حق حلال کی مزدوری یاکاروبارکرکے اتنا کماسکتا ہے ۔مقررین نے تحریک انصاف حکومت کی پالیسی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس وقت تک لکڑی لے جانے نہیں دیاجائے جب تک نیب کے زریعے صاف شفاف انکوائری کرکے قانونی اور غیرقانونی لکڑی علحیدہ نہیں کیا جاتا۔ندی نالون میں پڑی لکڑی کو محفوظ کیاجائے تاکہ قوم کا نقصان نہ ہو۔غیرقانونی لکڑی کو یہیں نیلام کرکے پرمٹ ہولڈرزمیں تقسیم کیاجائے اور اس کی رائلٹی ساٹھ فیصدنہیں بلکہ سو فیصد جنگلاتی علاقوں کے لوگوں کو دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر حکومت مخالف نعرہ بازی مافیاکی چال اور فسادات کی دھمکی کا بھی حکومت نوٹس لے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button