صحت

کالاش کمیونٹی کیلئے بمبوریت اور بریر ویلی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

KALASH PIC 1

چترال ( بشیر حسین آزاد ) دنیا کی منفرد تہذیب وثقافت کے حامل اور معدومیت کے خطرے سے دوچار کا لاش آبادی میں آنکھوں کی سب سے زیادہ بیماریاں پائی جاتی ہیں ۔ غربت و پسماندگی ، ہسپتالوں تک پہنچنے میں مشکلات ،ثقافتی طور پر تنگ وتاریک گھروں میں رہائش اور دھواں سے پیدا ہونے والے امراض اور آنکھوں جیسی عظیم نعمتوں کی اہمیت سے لاعلمی کی وجہ سے اب تک سینکڑوں افراد دیکھنے سے محروم ہو چکے ہیں ۔ اور دوسروں کے محتاج بن کر زندگی گزار رہے ہیں ۔ اُن کی اس مجبوری کا علم اُس وقت سامنے آیا ۔جب مقامی طور پر کام کرنے والا ایک ادارہ تھرائیوکی کو ششوں سے "مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن ” کے تعاون سے کالاش کمیونٹی کیلئے بمبوریت اور بریر ویلی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر آفتاب احمد ویژن اسپیشلسٹ نے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا ۔اوربعض مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی عینکیں فراہم کیں۔ ڈاکٹر آفتاب نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ زیادہ تر مریضوں نے آنکھ میں چوٹ لگنے ،اور پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں پر غفلت و لاپروہی اور وسائل کی کمی کے باعث علاج پر توجہ نہیں دی ۔ اور آنکھوں سے محروم ہو گئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بہت سے مریض ایسے ہیں ۔ جن کی فوری آپریشن کی ضرورت ہے ۔ ورنہ وہ بینائی سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ اس موقع پر حاضر مریضوں ولی کھان ، غنٹول ، ڈاسِک کالاش ،میرکاہی وغیرہ نے ہمارے نمائندے کو بتایا ۔ کہ اگرچہ وہ آنکھوں کی اہمیت سے بے خبر نہیں۔ لیکن مالی وسائل کی کمی کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال جاکر اپنا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے ۔ اس لئے اگر ممکن ہو ۔ تو مخیر ادارے اپریشن میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ منیجنگ ڈائریکٹر تھرائیو آذر آیاز نے کہا ۔ کہ مجبور اور بے بس لوگوں کی مدد کرنے والوں کی کمی نہیں ۔ اور موجودہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور نظر کی عینکوں کی فراہمی پاکستان کے ایک مایہ ناز خیراتی ادارے ” مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن ” کی طرف سے کیا جا رہا ہے ۔ویژن اسپشلسٹ نے بعض مریضوں کو اپریشن کرنے کے مشورے دیے ۔ اور بعض کوادویات اور عینکیں فراہم کیں ۔ مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ قائم کرنے پر آذر آیاز اور "مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن "کا شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button