تعلیم

قراقرم یونیورسٹی کے تین اساتذہ کا اعزاز، پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تحقیق کے میدان میں ایوارڈز سے نوازا

گلگت ( پ ر) پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تین اساتذہ کو تحقیقی شعبے میں بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر بارآور سائنسدان قراردیدیا۔ KIUکے شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی اور شعبہ میتھ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ کو2014-15ایوارڈ کے علاوہ نقدانعام بھی دیئے جائیں گے۔یہ منفرد اعزاز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تاریخ میں ان تین اساتذہ کو پہلی بار ملا ہے تاہم یونیورسٹی میں تعیناتی سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے یہ ایوارڈ سالانہ ان محققین /سکالرز کو نوازا جاتا ہے جو تحقیق کے شعبے میں اعلیٰ اورتخلیقی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ KIUکو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وائس چانسلر سمیت چار اساتذہ اس انتہائی اہمیت کے حامل قومی ایوارڈ کے حقدار پائے ، جو نہ صرف KIUبلکہ پورے گلگت بلتستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ KIUکے تمام اساتذہ و سٹاف نے ڈاکٹر محمد اسماعیل ، ڈاکٹر سجاد علی اور ڈاکٹر اسداللہ کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے تینوں نوجوان سائنسدانوںکی تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی کے دیگر محققین بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر KIUکا نام روشن کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button