سیاست

وزارت امور کشمیر کے سیکشن آفیسر کے دستخط سے جاری ہونے والے ’آئینی پیکج‘قبول نہیں، اسلامی تحریک

گلگت (نعیم انور) اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سینئر نا ئب صدر علامہ شیخ مرزا علی ،سابق صوبائی وزیر دیدار علی،محمد علی شیخ و دیگر نے ایک ہنگا می پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ انتخا با ت کے مو قع پر ہمیشہ سے مختلف جما عتوں نے گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو بہلا نے کی کو شش کی ہیں اور ووٹ حا صل کر نے کیلئے کیے جا نے والے اعلانا ت وقتی ثابت ہو ئے ہیں اور ایسا کچھ حا لیہ انتخابی مہم میں بھی ہو نے جا رہا ہے ۔ہمیں افسو س سے کہنا پڑتا ہے کہ آج تک گلگت بلتستان کو اہمیت دی گئی اور نہ ہی گلگت بلتستان کے کے عوام کے مطالبات کو سمجھا گیا۔ اسلامی تحریک پا کستان ہر ایسے اصلا حا ت کی بھر پو رمخالفت کر ے گی جو حکومت کے جا نے کے ساتھ خود بخو د معدوم ہو جا ئے اور گلگت بلتستان کے عوام ہر اس اصلا حا ت کو ویلیو نہیں کرے گی جو وزارت امور کشمیر کے کسی سیکشن آفسر کے دستخطوں سے جا ری کئے جا ئیں ۔کو ئی بھی وفا قی حکومت گلگت بلتستان کو حقوق دینا چاہتی ہے تو وہ اسلا می تحریک کے 11نکا ت کو خیال میں رکھے ،انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان گزشتہ آٹھاسٹھ سا لو ں سالوں سے آئین پا کستان کے نفاز کے منتظر ہے لہذا آئین پا کستا ن میں ترمیم کر کے گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنا یا جا ئے ۔غیر آئینی گو رنر کے ہو تے ہو ئے کس طرح آئینی اصلا حات کا اعلا ن کیا جا سکتا ہے ،گلگت بلتستان کا اعتما د تب بحال ہو سکتا ہے جب صوبا ئی اختیا رات واپس جی بی کو منتقل کر کے گو رنر سے لیکر اسمبلی اور مکمل آئینی صوبا ئی اختیا رات دئیے جا ئیں ۔ جی بی میں آئینی تر امیم کو آئینی تحفظ دینے کیلئے سب سے پہلے آئین پا کستا ن نا فذ کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعجب ہو تا ہے کہ جی بی کے ملکی سر حدوں کی حفاطت کی زمہ داری عسکری قیا دت کے گلگت بلتستان کو پا کستان کا اٹوٹ انگ قراردینے کے با وجود سیا سی قیا دت گلگت بلتستان کو آئین پا کستان کا حصہ قرار دینے سے گر یزاں ہیں ۔پاک دوستی کی شہ رگ جی بی کے بغیر اقتصادی راہدری نا مکمل ہو نے کے با وجود جی بی کو نظرانداز کیا گیا ہے جس سے گلگت بلتستان کو منفی پیغام دیا جا رہا ہے لہذا گلگت بلتستان کو اکنا مک زون کا مر کز قرار دیا جا ئے ۔تو انا ئی کے بے شما ر زخا ئر گلگت بلتستان میں م وجود ہیں مگر لوڈ شیڈنگ بڑ ھتی جا رہی ہے ،زیر تعمیر ڈیمز میں حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی اور ڈیم سے متا ثرہ آبا دیوں میں تفریق کر رہی ہے لہذا پیدا وار کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہو ئے زیر تعمیر ڈیموں با لخصوص روندو بو نجی ڈیم متا ثرین کے تحفظا ت دور کیے جا ئیں۔تر قیا تی منصوبے اور مو اصلا تی رابطوں کی تو سیع بنیا دی انسانی حقوق کی فر اہمی ہے کو ئی بھی حکومت ان کے زریعے کسی پر احسان نہیں کر سکتی لہذا گلگت سکردو روڈ کی خستہ حالی پر سنجید گی سے غور کیا جا ئے اور فو ری طور پر کا م کا آغاز کیا جا ئے ۔اسلا می تحریک کے رہنما وں کا مذید کہنا تھا کہ یمن کے مسئلہ پر پا رلیمنٹ کا مشترکہ اعلامیہ خو ش آئیند ہے پا کستان یمن کی کشیدگی کم کر نے میں واضع کر دار ادا کرے اور یو اے ای کے سفیر کو طلب کر کے ہتک آمیز پر احتجا ج کرے ۔تعلیمی مید ان میں تو جہہ دی جا ئے اور تر جحی بنیا دوں پر کیڈ ٹ کا لج گلگت ،میڈ یکل و انجینئر نگ کا لج کا قیام عمل میں لا یا جا ئے ۔آپر یشن ضرب عضب کی مسلسل کا میا بیوں پر خر اج تحسین پیش کرتے ہیں جس سے دہشت گردی سے ستا ئے معا شروں میں امید کی کرن پید ا ہو ئی ہے اور ممکنہ طور پر دہشت گردوں کے گلگت بلتستان رخ کر نے کا راستہ روکا جا ئے اور شاہراہ قراقرم کو مسافروں کیلئے محفوظ بنا یا جا ئے ۔غیر جا نبدار اور شفاف انتخابات ،رائے دہند گان کے رائے کا احترام اور الیکشن کا حسن ہو تا ہے مگر جی بی میں مشکوک سر گر میاں ،غیر آئینی گو رنر کا انتخاب اور اختیا رات کا غلط استما ل ،نگران وزیر اعلی ٰ کا یک جما عت سے مکمل وابستگی کا اظہا ر اور من پسند تبا دلے الیکشن کو مشکوک بنا رہے ہیں ۔الیکشن کو شفاف بنا نے کیلئے انصاف پر مبنی اقداما ت کئے جا ئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button