کیریئر

کاغذات غائب کر کے اہل امیدوار کو سازش کے تحت محکمہ لائیو سٹاک ہنزہ نگر کے ٹیسٹ سے محروم کر دیا گیا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک کے ٹیسٹ میں گھپلے کی شکایت۔ علی آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے اہل اور قابل امیدوار طارق حسین کے کاغذات غائب کرکے اسے ٹیسٹ سے آوٹ کردیا گیا.

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈائریکٹر کے دفتری عملے نے اپنے کسی شفارشی امیدوار کو لگوانے کے لئے یہ ڈرامہ رچایا۔ مذکورہ امیدواکو پہلے یہ کہا گیا کہ غلطی سے اسکا نام ضلع غذر کی لسٹ میں آیا ہے جسے وہ ٹھیک کرکے ہنزہ میں ڈالیں گے اور اسکو اطلاع دیں گے۔ ٹیسٹ کے دن تک درستگی نہیں کی اور اسے اندھیرے میں رکھا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکڑ سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے انکار کرکے اس پوسٹ کے لئے سب سے موزوں اور تعلیمی معیار پر اترنے والا امیدوار کو دانستہ آوٹ کیا جس سے میرٹ کی پامالی اور جانب داری کا کھل کر مظاہرہ کیا گیا۔ متاثرہ شخص کا بذریعہ میڈیا چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لائیو سٹاک سے فوری انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی اپیل کی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button