گلگت بلتستان

مسلم لیگ ن ہی ضلع ہنزہ کو اضافی نشست دے گی، میر غضنفر علی خان کی وفود سے گفتگو

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سابق چیف ایگریکٹو، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر میر غضنفر علی خان سے ہنزہ کے علاقے مرتضیٰ آباد ، التت اور سوت خدا آباد کے نمائندہ وفودنے ملاقات کی. اس موقعے پر میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے کہا کہ نئے ضلع کے قیام سے علاقے سے بے روز گاری کاخاتمہ ہو جائیگا. ہم میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام ہنزہ کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ہنزہ کو ضلع کا درجہ دیا۔

ghazanfarانھوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع کے قیام میں انہیں بعض حلقوں سے مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا، جسکی انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہنزہ ایک طاقتور ریاست کے طور پر وجود رکھتا تھا، اور بغیر کسی شرائط کے میر آف ہنزہ  اور نگرنے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا. انہوں نے کہا کہ بعد میں ہنزہ کو ایڈیشنل ضلع بنایا گیا، لیکن پھر اسے بھی ختم کر دیا گیا اور ہنزہ کو ضلع گلگت میں شامل کیا گیا. انہوں نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کا شکر کزار ہے ہمارے مطالبات کی قد رکرتے ہوئے ہنزہ کو ضلع کا درجہ دیاجس کی وجہ سے عوام میں خوشحالی آئی گی۔

میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پانچ سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اور گلگت بلتستان کے عوام نے گلگت بلتستان میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیتے ہوئے ووٹ دیا ۔ جبکہ اس وقت وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے عوام کو چاہیے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ دیتے ہوئے انہیں کامیاب بنائے. اگر وفاق میں ایک پارٹی اقتدار میں ہو اور گلگت بلتستان میں دیگر پارٹیاں برسراقتدار آئے تو عوام کا نقصان ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام ہنزہ کو اضافی نسشت دے گی۔اس موقع پر نمائندہ وفود نے میر غضنفر علی خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپ کے کوششوں سے ہنزہ کو الگ ضلع کا قیام ہوا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بے گناہ نوجوانوں کو رہا کیا ۔ جبکہ سابقہ حکومت نے ان بے گناہ نوجوانوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے تھے۔

اس موقع پر پاکسان مسلم لیگ ق ہنزہ کے صدر کریم خان برچہ مرتضیٰ آباد سے تعلق رکھنے دیگر تعلیمی یافتہ نوجوان منظور حسین، باقر حسین محمد حسین نے وفود کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ میرغضنفر علی خان سینئر نائب صدر نے ان کو پھولوں کے ہار پہنا دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button