دیامر میں سیاسی دھماکہ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عبدالوہاب اور حاجی نجم خان نے ہزاروں دیگر ساتھیوں نے ن لیگ کے حاجی غندل کی حمایت کا اعلان کر دیا

11124818_745533948900184_1316271067_n

چلاس(عمرفاروق فاروقی ) ایل اے15حلقہ نمبر 1 دیامر میں ن لیگ کا سیاسی دھماکہ ،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عبدالوہاب اور دیامر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی نجم خان نے اپنے برادری اور حلقہ احباب سمت ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار حاجی غندل شاہ کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیا ۔حاجی عبدالوہاب اور حاجی نجم خان کے ن لیگ کے اُمیدوار غندل شاہ کے ساتھ الحاق کا اعلان کرنے کے بعد حلقے میں سیاسی صورت حال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ،اور حلقے میں ن لیگ کی سیٹ یقینی ہوگئی۔یاد رہے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی عبدلوہاب تھک،نیاٹ،بونر،گینے،ڈونگاور بابوسر سے 10 سال متواتر ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں،اور موصوف کے علاقے میں ایک بہت بڑا ووٹ بنک ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments