سیاست

ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء میں اتحاد قائم کرنے کے لیے سکردو کے معززین سرگرم ہیں، سید علی رضوی

Syed Ali Rizvi MWMسکردو (رضاقصیر) مجلس وحدت المسلمین کے سکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے مابین اتحاد ممکن بنانے کیلئے سکردو شہر کے کئی معززین سرگرم ہیں ان عمائدین کی کوشش اور خواہش ہے کہ شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم مل کر الیکشن میں جائیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معززین شہر کی کوششوں کی بدولت ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان انتخابی اتحاد ممکن ہے انہوں نے کہاکہ شیعہ علماء کونسل سے اتحاد کے امکانات بہت زیادہ ہیں سکردو شہر کے معزین کے بیج میں آنے کے بعد شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان اتحاد کامیاب ہو گا انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کو اقتدار ملا تو علاقے کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے بات چیت ہورہی ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے نکلے ہیں موقع ملا تو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button