گلگت بلتستان

مقدمات میں عدالت نے حکم امتناعی جاری نہیں کیاہے، انتخابات ٨ جون کو ہی ہوںگے، نگران وزیر حاجی ثنا اللہ

سکردو (رضاقصیر) صوبائی وزیر خزانہ ، جنگلات ،وائلڈ لائف حاجی ثناء اللہ نے کہاہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات موجودہ نظام کے تحت 8جون کو ہی ہوں گے مختلف جماعتوں کی جانب سے عدالتوں میں دائر کی گئیں درخواستیں کسی صورت میں بھی انتخابات جون میں کرانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں اگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں پر عدالت حکم امتناعی جاری کرتی تو حکومت پابند ہو جاتی تھی اور تاحکم ثانی ہم الیکشن نہیں کراسکتے تھے مگر ایسا کچھ نہیں ہے عدالت نے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا ہے اس لئے حکومت الیکشن کی تاریخ مقرر کر سکتی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی معاملات ہماری مشاورت سے نمٹائے جارہے ہیں چیف الیکشن کمشنر نے 11کروڑ30لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھیجی تھی ہم نے چیف الیکشن کمشنر کی دیمانڈ کے مطابق فنڈز ریلز کردیئے ہیں اگر چیف الیکشن کمشنر نے مذید ڈیمانڈ کی تو وہ بھی پوری کریں گے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ہمارے پاس بہت پیسے ہیں ہم صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حیثیت منفرد ہے دیگر صوبوں کو تقسیم کے فارمولے کے تحت اختیارات دئے گئے ہیں مگر ہمارے صوبے کو تاحال وہ اختیار ات نہیں ملے جو دیگر صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگروں سے اپنے علاقے کو آزاد کر ایا ہے اور اپنے علاقے کو پاکستان کے ساتھ الحاق کر لیا مگر انہیں آج تک حقوق نہیں دیئے گئے وقت کا تقاضا ہے کہ وفاق گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دے انہوں نے کہا کہ آئینی حیثیت کے مسئلے پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے انشاء اللہ علاقے کوجلد آئینی حقوق مل جائیں گے انہوں نے کہا کہ جیتنے وسائل وفاق نے اب تک گلگت بلتستان کو فراہم کئے ہیں ان کا درست طریقے سے استعمال ہوتا تو آج خطے میں کوئی غربت نہ ہوتی مگر وسائل درست طریقے سے استعمال نہیں کئے گئے جس کے باعث مسائل بہت سنگین ہیں ان کے حل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے ہم نے وفاق کو جو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے ان میں علاقے کے تعلیم صحت ، انفراسٹکچر اور توانائی کے مسائل شامل کئے گئے ہیں اور ان کے حل کی سفارش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر بجلی گھروں کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر شروع کی گئی تو پورے خطے سے توانائی بحران ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اعلانات ہوائی نہیں ہیں ان پر جلد عمل درآمد ہو گا نئے اضلاع کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک شروع ہو گیا ہے اور متعلقہ محکموں کے افراد سے میٹنگز ہو رہی ہیں انشاء اللہ جلد نئے اضلاع میں انتظامیہ بیٹھے گی اور وزیر اعظم کے اعلانات کے ثمرات براہ راست عوام کو پہنچیں گے. 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button