گلگت بلتستان

دن دیہاڑے دکاندار قتل، جوٹیال میں احتجاج، کاروباری مراکز بند

IMG_0040 copy

گلگت (صفدرعلی صفدر) جوٹیال تھانہ کے حدود میں ریڈلو پاکستان کے قریب شاہراہ قائداعظم پر دن دھاڑے ایک شخص نے دکاندار کو فائرکرکے قتل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ کے روز دوپہرساڑھے بارہ بجے کے قریب دنیور سے تعلق رکھنے والا نورالامین نامی شخص ریڈیوپاکستان کے قریب واقع اپنی دکان پر کام میں مصروف تھا کہ ایک مسلح شخص جس کا نام عباس ساکن محمد آباد دنیور بتایا جارہا ہے، دکان کے اندر داخل ہوکران پر تیس بور پستول سے فائر کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔جبکہ نورالامین کو شہریوں نے شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ جوٹیال منتقل کردیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوٹیال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ قاتل عباس کو خومر چوک پر واقعہ رینجرز چوکی پر سوزوکی سے پستول سمیت گرفتار کرکے جوٹیال تھانہ منتقل کردیا۔ جہاں پر پویس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اقرار جرم کرلیا ہے تاہم پولیس واقعہ سے متعلق ملزم سے مذید تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ کے خلاف ذوالفقارآباد میں واقع جے جے مارکیٹ،سنولیپرڈ شاپنگ کمپلکس،زیڈ ایس پلازہ اور شاہراہ پر واقع تمام مارکیٹوں کے دکانداروں نے ہفتہ کو دوپہر کے بعد دکانیں بند کرکے شٹرڈان ہڑتال کرکے مقتول دکاندار کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button