تعلیم

ہنزہ میں "بروشال انسٹیویٹ آف ٹیکنالوجی” کے مرکزبرائے خواتین کا افتتاح

IT mir

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) پہلی بار ہنزہ میں خواتین کا انوکھا شعبہ برائے روز گار ، پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سابق چیف ایگر یکٹوجی بی میر غضنفر علی خان نے بروشال انسٹیویٹ آف ٹیکنالوجی برائے خواتین مرکز کا افتتاح کیا۔ جہاں پر خواتین کو جدید تعلیمی امور اور کمپیو ٹر ، ا نٹر نیٹ وغیرہ کا استعما ل سیکھایا جائے گا۔

خواتین آئی ٹی سنٹر سے خطاب کرتے ہوئے میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بھی خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے عوام کو آئی ٹی کے تعلیم دینے میں دن رات کوشاں ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات میں 1ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقیسم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ بہت جلد ان مستحق طلباء میں تقسیم کیئے جائینگے۔ ہم وعدہ کرتے ہے کہ اس آئی ٹی سنٹر کو بھی وہ سہولتیں فراہم کرینگے جو میاں محمد نواز شریف چاہیتے ہیں۔

میر غضنفر علی خان نے خواتین آئی ٹی سنٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر ہنزہ نگر کے طلبہ کے لئے KIUکیمپس کا علان کیا ہے۔ انشااللہ بہت جلد ضلع میں خواتین کے لئے کلاسیں شروع ہو جایئنگی۔ آئی ٹی سنٹر کے افتتاحی تقریب میں انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے میاں محمد نواز شریف نے 15میگاواٹ بجلی کے منصوبہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی فیزبلٹی رپورٹ آخری مراحل میں ہے ۔عوام ہنزہ نگر کو بجلی کی لوٖ ڈشیڈنگ سے نجات ملے گی۔

میر غضنفر علی خان نے عوام ہنزہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہنزہ اور نگر ایک الگ ریاستیں رہ چکی ہیں ان دنوں کی حثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اورعوامی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے ہنزہ اور نگر کو الگ الگ اضلاع کا تحفہ دیا ہے۔ ہم ان کے مشکور ہیں عوام کو چاہیے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں ایسے رہنما کو اپنا نمائندہ کا انتخاب کرے جو کہ عوام ہنزہ کے مسائل کو حل کر سکے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے ہنزہ کو الگ ضلع دیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی ہنزہ کے عوام کو گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشست دلا سکتی ہیں۔اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کو نسل علی آباد حید ر آباد کے صدر شاہد کریم، آئی ٹی سنٹر برائے خواتین کے رہنما پروین اختر اور جاوید راہی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میر غضنفر علی خان کی عوام ہنزہ کے لئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بدولت اور کوششوں سے عوام کے مطالبات کو پورا کیا اور توقع کرتے ہیں کہ عوام بھی اپ کے شانہ بشانہ اپ کے کوششوں میں ساتھ دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button