گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا ریاسستی سیٹ اپ دینا ناگزیر ہو چکا ہے، منظور پروانہ

سکردو( پریس ریلیز) گلگت بلتستان کو معاہدہ کراچی کے ذریعے غلامی کی سولی پر چڑھایا گیا، معاہدہ کراچی گلگت بلتستان کے عوام کے parwanaخلاف اس وقت کے ناعاقبت اندیش کے کشمیری اور پاکستانی قیادت کی سازش تھی اور اس معاہدے کی آڑ میں گلگت بلتستان کے عوام کو آٹھ دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے معاہدہ کراچی اور نوجوانوں کی ذمہ داری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا حکومت پاکستان کے نمائندے اور اس وقت کی کشمیری قیادت نے گلگت بلتستان کے عوام کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے معاہدہ کراچی کے ذریعے گلگت بلتستان کا انتطامی کنٹرول 28 اپریل 1949ء کو حکومت پاکستان کے حوالے کیا اور گلگت میں قائم ریاستی سیٹ کو ختم کر کے یہاں کے عوام کی انقلابی جد ع جہد پر پانی پھیر دیا، معاہدہ کراچی کے ذریعے گلگت بلتستان کو متنازعہ کشمیر کے اینجنڈے میں شامل کیا گیا۔ 

منظور پروانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لئے فیصلہ کن جد و جہد کی ضرورت ہے ، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو گلگت بلتستان کی قومی سوال کے قومی حل کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا، گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کی ریاستی سیٹ اپ کا دیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ گلگت بلتستان الگ قومی و جغرافیائی اہمیت کا حامل ریاست ہے ، اسے کسی بھی ریاست کا صوبہ نہیں بنایا جا سکتا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button