گلگت بلتستان

16لاکھ کی لاگت سے مرمت ہونے والا امین آباد (نومل) کا پل چھ ماہ میں جواب دے گیا، مسافر گاڑیوں کو حادثہ پیش آسکتا ہے

bridge

گلگت (جی بی ووٹس ) امین آباد نومل ضلع گلگت میں واقع واحد لکڑی کا معلق پل لوہے کی خستہ حال تاریں ٹوٹنے کی وجہ خطرناک بن گیا ہے۔ گزشتہ دنوں گزشتہ دنوں ایک مسافر وین اس پل پر سے گزرتے ہوے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی۔ اگرچہ مسافر اس حادثے میں بچ گئے، لیکن گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔ اگر پل کی مرمت نہیں کی گئی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے کے حکام کی عدم توجہی اور مذکورہ پل کی مرمت کے دوران پیسے خوربرد کرکے خستہ حال تاریں لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔پہلے بھی یہ پل کئی حادثات کا موجب بنا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ پل محکمہ ورکس نے چھ ماہ قبل تقریباً 16 لاکھ روپے کی لاگت سے مرمت کی تھی۔چھ ماہ بعد ہی پل محکمہ ورکس کیکرپشن کا منہ بولتا ثبوت بن گیا ہے۔

علاقے کے عوام نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ متعلقہ حکام کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر تحقیقات کا حکم دیا جائے ۔کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے تاکہ آئندہ ایسے ناخواشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

علاقے کے عوام نے جناب چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ مذکورہ حادثے کا شکار پل کو جلد از جلد دوبارہ مرمت کرکے امین آباد کے مکینوں کو درپیش آمد رفت کا مسئلہ حل کیا جائے۔ علاقے کے عوام کے پاس دوسرا ذریعہ آمد رفت نہیں۔ علاقے کا واحد ذریعہ بھی حادثے کا نذر ہوا ہے اس وقت علاقے کے عوام دیگر علاقوں سے کٹ کر محصور ہوگئے ہیں۔خوراک اور دیگر ضروریات زندگی علاقے میں پہنچانے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں۔مذکورہ پل کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے پریشان حال عوام کے مشکلات کو دور کیا جائے۔مرمت میں تاخیر علاقے میں غذائی قلت اور دیگر اشیاء ضرورت کا بحران کا سبب بن سکتی ہے۔اور علاقے میں محصور کئی طلبہ اور ملازمین کوگزشتہ کئی دنوں سے سکولوں اور دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ورکس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،امین آباد نومل میں واقع پل مرمت کے چھ ماہ بعد ہی ٹوٹ گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button