گلگت پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کے قریب سے جعلی نمبر پلیٹ والی مشکوک کار قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی

گلگت پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کے قریب سے جعلی نمبر پلیٹ والی مشکوک کار قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ جیل کے قریب سے مشکوک کار کو پولیس نے قبضے میں لے لیا تحقیقات شروع کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ جیل گلگت کے قریب محلے میں ایک ہفتے سے کھڑی مشکوک کار کو اھل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سفید رنگ کی کار 1615 ncp dmr کو مقامی شخص عتیق الرحمان کی اطلاع پر پولیس نے تحویل میں لیا۔ خدشہ ہے کہ یہ کار سکریٹری تعلیم ثنا اللہ کے بھائی سفیر کے قتل میں استمال کی گئی ہو۔ پولیس اس حوالے سے بھی چھان بین کر رہی ہے۔  

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اس نمبر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ھے مذکورہ نمبر جعلی ہے۔ 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔