سیاست

میرغضنفر کو نااہل قرار دینے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، انشا اللہ جیت کر کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کو بے نقاب کریں گے: صدر مسلم لیگ ن ہنزہ

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے کہا کہ میر غضنفر علی خان کے خلاف مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بجائے میدان میں آئے اور عوام میں اپنے منشور پیش کرکے مقابلہ کریں۔ ظفر اقبال اور اظہار ہنزائی اپنی ملازمتیوں کے دوران سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان رہ چکے ہیں، وہ ہمیں یہ بتائے کہ انہوں نے عوام ہنزہ کوکون سے مرعات سے نوازا ہے؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ میر غضفر علی خان کو آئندہ ہونے والے انتخابات میں نااہل کرنے کے لئے مختلف رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کی جاری ہیں مگر ان کا یہ مقصد کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و چیف ایگزیکٹو گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے نہ صرف عوام ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کو معلوم ہے، میر غضنفر علی خان اس وقت نہ کوئی بنک ڈلفالٹر ہے اور نہ محکمہ برقیات کا قرض دار ہے۔ہنزہ حلقہ 6سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار میر غضنفر علی خان کو الیکشن سے باہر کرنے کے لئے جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرے انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ انشااللہ 8جون کو عوام ہنزہ پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرینگے اور گلگت بلتستان میں کی جانے والی کرپشن کے بے تاج باد شاہوں کو بے نقاب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button