گلگت بلتستان

گلگت، سیاحتی مقام نلتر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، غیر ملکیوں سمیت پانچ افراد جان بحق

گلگت (عبدالرحمن بخاری اور دیگر) سیاحتی مقام نلتر میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، ہیلی میں ۱۱ غیر ملکی اور چھ پاکستانی شہری سوار تھے۔

ابتدائی طور پر اطلاعات تھی کہ اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوے ہیں. تاہم آئی ایس پی آر کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حادثے میں کم از کم پانچ  افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں دو یا تین غیر ملکی اور ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹس شامل ہیں. فوج کے مطابق تیرہ افراد اس حادثے میں زندہ بچے ہیں، جن کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں پاک فوج کا ایک کرنل بھی شامل ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد اور زخمیوں کے نام اور ان کے بارے میں مزید معلومات فی الوقت میسر نہیں ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج نلتر کا دورہ کرنے والے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں وزیر اعظم کے استقبال کے لئے جانے والے افراد کو نلتر منتقل کیا جارہا تھا ۔ اس کام میں تین ہیلی کاپٹرز مصروف تھے، جن میں سے ایک کو حادثہ پیش آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button